بھارتی جارحیت؛ کیا پی ایس ایل میچز کے شیڈول میں تبدیلی ہوئی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ صورتحال کے باوجود پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ روالپنڈی میں شیڈول میچ اپنے وقت پر کھیلا جائے گا۔
رات گئے بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر، بہاولپور میں جنگی جارحیت کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل کے میچز اپنے وقت کے مطابق کھیلے جائیں گے۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، میچ کا ٹاس 7:30 بجے جبکہ کھیل کا آغاز 8 بجے ہوگا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل ٹیموں کے ساتھ اینٹیگریٹی آفیسرز کیوں تعینات نہیں؟
قبل ازیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی خبریں پھیلائی جارہیں تھی کہ ٹورنامنٹ میں آج ہونے والا میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل فرنچائز نے بابراعظم کی ٹیم کے کھلاڑی کو اپنا بنالیا
خیال رہے کہ رات گئے بھارت کی جانب سے جارحیت کے باوجود پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
ملک میں اے آئی اور ایڈوانس اسکلز ڈویلپمنٹ ٹریننگ کیلئے نیوٹک اور نیٹسول میں معاہدہ
اسلام آباد میں نیوٹک اور نیٹسول کے مابین آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ایڈوانس اسکلز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن اور نیٹسول انسٹیوٹ آف آرٹیفشل انٹیلیجنس کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں اداروں کی جانب سے نمائندگان شریک ہوئے۔
دونوں اداروں کے مابین معاہدہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ایڈوانس سکلز ڈویلپمنٹ کے شعبہ جات میں کیا گیا۔ مفاہمت کا مقصد اے آئی پر خصوصی توجہ کے ساتھ جدید ٹیکنالوجیز میں تربیت فراہم کرکے اکیڈمی اور صنعت کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔
اس اقدام میں نیوٹک کے سمر آف کوڈ پروگرام جیسے پروگرامز شامل ہیں جو مختلف آئی ٹی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز بشمول اے آئی، ویب ڈویلپمنٹ، اور گرافک ڈیزائننگ کے کورسز پیش کرتے ہیں۔
یہ بے روزگار نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کے لیے بنائے گئے ہیں جو اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ اس پروگرام کیلئے اہلیت عام طور پر میٹرک کی تعلیم سے شروع ہے اور عمر کی حد 18-40 سال ہے۔
یہ تعاون اعلیٰ سطحی AI ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور پاکستان میں تکنیکی خود انحصاری کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔