اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی طرف سے پاکستان کے پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر کے 6 مقامات پر رات گئے فضائی حملے کئے جانے کے بعد ’بڑھتے ہوئے جنگی خطرات‘ پر تجزیہ کاروں اور صحافیوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق بھارتی حملے میں 26 شہری شہید جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان نے ردعمل میں بھارت کی متعدد فوجی چوکیوں کو تباہ کیا جبکہ حکومتِ پاکستان نے کہا کہ جوابی کارروائی میں بھارت کے کسی شہری کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
ایک اور پیش رفت میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مسلح افواج کو بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی اجازت دے دی گئی۔آئیے جانتے ہیں کہ حالیہ پیش رفت پر صحافی اور تجزیہ کاروں کا کیا موقف ہے اور مستقبل کے حوالے سے وہ کیا کہتے ہیں۔
مظہر عباس- سینئر تجزیہ کار:جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہاکہ ’7 مئی کا دن پاکستان کے لئے پرامید ہونا چاہئے کیونکہ ہم نے نہ صرف جنگی بلکہ سفارتی محاذ پر بھی بھارت کو شکست دی ہے‘۔
انہوں نے کہاکہ ’بھارت نے فلم چلائی، ہم نے ٹریلر۔ اگر وہ جنگ کرنا چاہیں گے تو ہم تیار ہیں‘۔ گزشتہ ماہ ہونے والے پہلگام حملے کا حوالہ دیتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ بھارت نے ابھی تک پاکستان کے ملوث ہونے کے حوالے سے شواہد پیش نہیں کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ’شواہد کے بغیر ہی وہ ایک اور ایڈوینچر کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ پاکستان نے اسے تین محاذوں یعنی جنگ، میڈیا اور سفارت کاری پر شکست دی ہے۔ اگر ہم مربوط کوششیں جاری رکھیں تو ہم کامیاب ہوں گے‘۔
مائیکل کوگل مین- ماہرِ خارجہ پالیسی:انہوں نے ایکس پوسٹ میں لکھاکہ ’بھارت کا پاکستان پر حملہ 2019ءکے مقابلے میں کافی بڑا تھا۔ جیسا کہ بھارتی طیارے گرانے کی متعدد رپورٹس ہیں، پاکستان کا ردعمل بھی 2019ءکے مقابلے میں زیادہ شدید ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اشتعال انگیزی پہلے ہی 2019ءکے مقابلے میں شدید ہے‘۔ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’یہ دو مضبوط عسکری ملک جوہری طاقت کے بغیر بھی ایک دوسرے کے خلاف روایتی فوجی قوت کے مظاہرہ کرنے سے خوفزدہ نہیں‘۔انہوں نے متنبہ کیاکہ ’کشیدگی بڑھنے کے خدشات حقیقی ہیں اور یہ بہت کم وقت میں بڑھے گی‘۔
جبران ناصر- سماجی کارکن اور وکیل:جبران ناصر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ ’بھارت کی بے لگام ریاست شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنا کر متعدد بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ پہلگام میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت فراہم کئے بغیر مودی حکومت نے جنیوا کنونشن IV 1949ء، جنیوا پروٹوکول 1977ء کے آرٹیکل 51 اور 53، ہیگ کنونشن IV 1907ء کے آرٹیکل 25 اور 27، ہیگ کنونشن 1954ء ، روم سٹیچو آف دی آئی سی سی 1998ء کے آرٹیکل 8 اور روایتی IHL جیسا کہ آئی سی آر سی نے کوڈفائیڈ کیا ہے، کی شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنگی جرائم کا سہارا لیا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے طیارے گرانا اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا ایک سوچا سمجھا اقدام تھا اور ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کے دفاع کے حق پر زور دیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ ’ہندوتوا کی قیادت میں بھارتی جمہوریت شہریوں پر بمباری، معصوم بچوں کے قتل اور خواتین کو آن لائن گینگ ریپ کی دھمکیاں دینے پر خوش ہوتی ہے۔ آپریشن سندور نام صرف گھر میں اور اس کے پڑوسی ممالک کے ساتھ مسلمانوں کے خلاف بھارتی حکومت کے زہریلے رویے، نفرت انگیز وطن پرستی اور نسل پرستی کی نشاندہی کرتا ہے‘۔
مزید کہاکہ ’امید کرتے ہیں کہ مزید خون نہیں بہے گا اور عالمی برادری آگے بڑھ کر بھارت کو سمجھائے گی اور آج رات جو اس نے جنگی جرائم کئے، اس کا محتسب ٹھہرائے گی۔ بھارت کو جوابدہ ہونا ہوگا اور ہر انسانی جان اور مسجد کو نشانہ بنانے کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔’تب تک پاکستان کو تمام معنوں میں اپنا دفاع کرنا ہوگا۔ ہر پاکستانی اپنی خودمختاری اور سالمیت کے لئے متحد ہے‘۔
حنا ربانی کھر- سفارتکار:ایکس پر اپنے پوسٹ میں سابق وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں بھارت کے متعدد حملے ظاہر کرتے ہیں کہ ’بھارت کو لگتا ہے کہ اسے استثنیٰ حاصل ہے اور وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کچھ بھی کرسکتا ہے‘۔انہوں نے کہاکہ ’پاکستان کو نہ صرف حق حاصل ہے بلکہ اس کے پاس اتنی صلاحیت بھی ہے کہ وہ جنگی جنون میں مبتلا بے لگام ہمسایے کو جواب دے سکے‘۔
حامد میر- سینئر صحافی:ایک چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’گمان ہوتا ہے کہ جیسے مودی کی حکمت عملی ناکام ہوچکی ہے۔ بھارت نے پاکستان میں دہشتگرد ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا لیکن زیرِ گردش تمام ویڈیوز سے واضح ہے کہ اس نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا‘۔انہوں نے کہاکہ ’پوری دنیا متفق ہے کہ پاکستان نے یہ سب شروع نہیں کیا۔ بھارت نے پاکستان کے شہریوں کو نشانہ بنایا اور پاکستان نے ان کی فوجی تنصیبات پر حملہ کیا۔ اخلاقی طور پر پاکستان کی پوزیشن بہتر ہے‘۔
حامد میر نے کہا کہ ان کے نزدیک پاکستان کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے جواب میں شملہ معاہدہ معطل کردینا چاہئے۔

سپریم کورٹ آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہا پاکستان کے کہ پاکستان پاکستان نے میں بھارت کرتے ہوئے نے کہا کہ کو نشانہ بھارت کو بھارت نے

پڑھیں:

سپیکر قومی اسمبلی کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

سٹی 42 : سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں پاک ایران پارلیمانی تعاون، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران بھائی چارے، تاریخ، ثقافت اور ہمسائیگی کے اٹوٹ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کی خود مختاری و سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم دیکھنے کا خواہاں ہے۔

محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

سردار ایاز صادق نے آپریشن ”بنیان مرصوص“ پر ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے زور دیا کہ پارلیمانی اور معاشی روابط کو مزید وسعت دی جائے۔ 

سپیکر قومی اسمبلی نے اسرائیلی جارحیت کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فلسطین اور کشمیر کے مسائل کو عالمی امن کے لیے بنیادی قرار دیا۔

ایرانی صدر نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور خلوص پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مشکل وقت میں ایران کا ساتھ دے کر اخوت کی مثال قائم کی۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کے دوران پاکستان کی حمایت کو ناقابل فراموش قرار دیا۔

سابق وزیراعظم پرسوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فرد جرم عائد

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ پارلیمانی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

 اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سید نوید قمر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ہیروز آف پاکستان: ڈاکٹر عبدالرؤف جنجوعہ کی روشن داستان
  • ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بنجی جمپنگ کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی
  • اداکار نبیل ظفر بھی مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے پریشان
  • اپوزیشن اراکینِ اسمبلی کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،عامرڈوگر
  • یومِ استحصال کشمیر، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے، وفاقی وزرا کا عزم
  • اوول ٹیسٹ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
  • مودی سرکار کا جنگی جنون: 224 کروڑ روپے کے ہتھیار خریداری معاہدے سے خطے میں کشیدگی کا خدشہ
  • غزہ میں کسی کو بھوکا نہیں دیکھنا چاہتے، وہاں بہت برا ہو رہا ہے؛ امریکی صدر ٹرمپ
  • سپیکر قومی اسمبلی کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • بھارت بھر میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر حکومت کی خاموشی ناقابل قبول ہے، الکا لامبا