پاکستان نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں کا غیرمعمولی اجلاس طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی جارحیت پر پاکستان نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں کا غیرمعمولی اجلاس طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں کا غیرمعمولی اجلاس طلب کرلیا،اسحاق ڈار اور آمنہ بلوچ سفیروں کو بھارتی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دیں گے،ذرائع وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ سفیروں کو ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا، پاکستانی سفیروں کو مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی،بھارت نے ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرکے اقدام جنگ کیا ہے۔
ایکس سروس بحالی کیساتھ ہی ’سندور بن گیا تندور‘ ٹاپ ٹرینڈ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستانی سفیروں
پڑھیں:
بھارتی ٹیم کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار، مائیک ہیسن نے روداد بتا دی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے بھارتی ٹیم کے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
مائیک ہیسن کے مطابق میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑی ہاتھ ملانے کے لیے تیار تھے، لیکن بھارتی ٹیم گراؤنڈ چھوڑ کر ڈریسنگ روم میں چلی گئی۔
میڈیا سے گفتگو میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے بتایا کہ ’’ہم میچ کے اختتام پر ہاتھ ملانے کے لیے تیار تھے، لیکن ہمیں مایوسی ہوئی کہ ہمارے مخالفین نے ایسا نہیں کیا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ہم وہاں گئے تو معلوم ہوا کہ وہ پہلے ہی ڈریسنگ روم میں جا چکے ہیں، یہ میچ کے اختتام کا افسوسناک طریقہ تھا۔
کوچ ہیسن نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کے پریزینٹیشن میں شامل نہ ہونے کی وجہ بھی بھارت کے اس غیر روایتی رویے کا ردعمل تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بھارت کے اس اقدام کو ’’کھیل کی روح کے منافی‘‘ اور ’’غیراخلاقی رویہ‘‘ قرار دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔