بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید، 33 زخمی ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسکرین گریب
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید، 33 افراد زخمی ہوئے جبکہ 2 لاپتہ ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اہم پریس کانفرنس میں کہا کہ احمد پور شرقیہ میں معصوم بچی سمیت 5 پاکستانی شہید ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا، مرید کے میں مسجد کو نشانہ بنایا گیا، ایک شہید، ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیالکوٹ میں کوٹلی لوہاراں گاؤں میں ایک گولہ گرا، شکر گڑھ میں بھی ایک ڈسپنسری کو نقصان ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ دشمن کے بلاجواز حملے کا پاکستانی فوج بھر پور جواب دے رہی ہے۔
میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ آج دن میں تمام میڈیا کو ان مقامات پر لے جایا جائے گا تاکہ بھارت کی ننگی جارحیت کو ساری دنیا دیکھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایس پی
پڑھیں:
بزدلانہ بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہری شہید، 46زخمی، ترجمان پاک فوج
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہےکہ پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا، پاکستان مناسب وقت اور مقام پر بھارتی جارحیت کے جواب کا حق رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ بھارتی حملوں میں کم از کم 26 پاکستانی شہری شہید جبکہ 46زخمی ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس کے دوران 26 شہریوں کے شہید جبکہ 46 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے پانچ بھارتی طیارے مار گرانے کی بھی تصدیق کی۔ بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ ایک بچی سمیت 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوئے۔ دریں اثنا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی حملے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا، پاکستان مناسب وقت اور مقام پر بھارتی جارحیت کے جواب کا حق رکھتا ہے۔