بھارت نے عرب دنیا سے کشیدگی کم کرانے کیلئے رابطے شروع کردئیے
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )بھارت بزدلانہ حملے اور پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد بوکھلا گیا ہے اور عرب دنیا سے کشیدگی کم کرانے کیلئے رابطے شروع کردئیے سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے عرب ممالک بالخصوص متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے حکام سے رابطہ کر کے درخواست کی کہ وہ پاکستان پر اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے کشیدگی کو کم کرائیں.
(جاری ہے)
ادھر اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کشیدگی سے گریز کریں،کشیدگی سے علاقائی و عالمی امن کو خطرہ ہو سکتا ہے اماراتی وزیر خارجہ نے کہاکہ بات چیت اور افہام و تفہیم پر زور دینا ضروری ہے.
دوسر ی جانب بھارت نے ایک اوربزدلانہ اقدام اٹھاتے ہوئے کرتارپور راہداری کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا ہے ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے یہ فیصلہ پاکستان پر کیے گئے حالیہ بزدلانہ حملے کے بعد سامنے آیا ہے جسے پاکستانی حکام نے اشتعال انگیز اور ناقابل قبول قرار دیا ہے. پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ کرتارپور کوریڈور بدستور کھلا ہے اور پاکستان کی طرف سے سکھ یاتریوں کی آمدورفت کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی تاہم بھارتی حکام نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کرتارپور راہداری کے راستے سکھ یاتریوں کی آمد پر پابندی عائد کر دی ہے. متروکہ وقف املاک بورڈ اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کرتارپور صاحب کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے آج سے راہداری بند کر دی ہے اس بندش کے باعث آج بھارت سے کوئی بھی سکھ یاتری گردوارہ دربار صاحب کرتارپور نہیں پہنچ سکا پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ راہداری کی بندش کو افسوسناک سمجھتے ہیں بھارت کے اس اقدام سے سکھ برادری کی مذہبی آزادی متاثر ہوگی.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہ بھارت بھارت نے
پڑھیں:
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کی پریس کانفرنس منسوخ
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل دبئی میں مدمقابل آئیں گی۔
ذرائع کے مطابق میچ سے قبل پاکستان کرکٹ تیم کی آج شیڈول پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی یا مینجمنٹ کا فرد آج پریس کانفرنس نہیں کرے گا۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم شیڈول کے مطابق پریکٹس کرے گی۔
قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن دبئی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے ہوگا۔
یاد رہے کہ گروپ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی تھی اور بھارت نے میچ باآسانی جیت لیا تھا۔