وزیراعظم کی مصروفیات، وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا خصوصی اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج بلایا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ کا
پڑھیں:
اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف شکایات، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف شکایات کے معاملے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کو جوڈیشل کونسل کا رکن بنا لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ججوں کے خلاف شکایات کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کونسل کا اجلاس اکتوبر کے وسط میں بلائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو جوڈیشل کونسل کا رکن بنا لیا گیا ہے۔