''ہم نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا ہے، اب وہ کارووائی نہ کرے تو ہم بھی نہیں کریں گے،،
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے بڑا پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو بتا دیا بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی کچھ نہیں کریں گے۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے حملہ کیا، ہم نے وعدے کے مطابق بھرپور جواب دے دیا، بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم نے دنیا کو بتا دیا ہے ہم بھی کچھ نہیں کریں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت نے پہل کی تھی، ہم نے نہیں کی تھی، ہم نے بھارت کو جواب دیا، بھارت اب کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی بطور ذمہ دار ریاست کچھ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کو ایک بار پھر بتا دیا ہے کہ پہلگام واقعے پر تحقیقات کے لیے تیار ہیں، ہم دنیا کے کسی بھی فورم پر اپنے آپ کو پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔
بھارت میں پاکستان کے جوابی حملے کے امکان پر کھلبلی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نہیں کریں گے کچھ نہیں ہم بھی
پڑھیں:
معرکہ حق، پاکستان نے ایک ہزار بھارتی فوجی مارے،وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعوی
معرکہ حق، پاکستان نے ایک ہزار بھارتی فوجی مارے،وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز) یومِ تکبیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما و وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دشمن کے چھ جنگی طیارے گرائے اور ایک ہزار بھارتی فوجی ہلاک کیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اب دوبارہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ بھارت نے جب پاکستان پر جنگ مسلط کی تو معصوم بچوں کو بھی شہید کیا گیا، لیکن بھارت نے پاکستان کو کمزور سمجھ کر بہت بڑی غلطی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے مودی کی غلط فہمی کو رافیل طیارے گرا کر دور کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مضبوط ایٹمی طاقت کے طور پر ابھرا ہے اور دشمن کو ہماری طاقت کا بھرپور اندازہ ہو چکا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت 24 کروڑ عوام کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوگا، وزیراعظم بھارت 24 کروڑ عوام کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوگا، وزیراعظم پاک، بھارت جنگ بندی باعث اطمینان، خطے کے امن کو تباہ کرنے والوں کے خلاف کھڑے ہوں گے،ترک صدر سہ فریقی اجلاس: صدر آذربائیجان کا پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 29 تا 30 مئی ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے امیر کے حکم کیخلاف پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، افغان طالبان کا فتنۃ الخوارج کو انتباہ جنگ کے لیے تیار ہیں، خودمختاری کو چیلنج کرنے والے کو عبرتناک جواب ملے گا، اویس لغاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم