ایم ڈبلیو ایم کا سابق وزیراعظم عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان بھی دشمن کی اس بزدلانہ حرکت کا مؤثر، فیصلہ کن اور بھرپور جواب دے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری نے کہا کہ میں وطنِ عزیز پاکستان کے مختلف شہروں پر بھارت کی بزدلانہ جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، انڈیا نے اپنی اس ناپاک حرکت سے کھلی جنگ کا آغاز کیا ہے، اور دشمن یہ جان لے کہ پاکستان کی شہید پرور، غیرت مند اور جری قوم مادرِ وطن کے دفاع کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ صادق جعفری نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان بھی دشمن کی اس بزدلانہ حرکت کا مؤثر، فیصلہ کن اور بھرپور جواب دے، آر ایس ایس کے دہشتگردوں اور ان کے ٹھکانوں کو ہمیشہ کیلئے صفحۂ ہستی سے مٹا دینا چاہیے اور بھارت اور فاشسٹ مودی کو وہ تاریخی سبق سکھانا چاہیے کہ آئندہ کوئی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھانے سے پہلے ہزار بار سوچے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ وقت ہے کہ پاکستان کے مقبول ترین اور ملک گیر عوامی رہنما، سابق وزیر اعظم عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے، کیونکہ اگر خطے میں فاشسٹ مودی کا مقابلہ کوئی کر سکتا ہے تو وہ صرف اور صرف پاکستانی عوام ہے، وہی اس قوم کی وحدت، غیرت اور مزاحمت کی علامت ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ پاکستان نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کے کروڑوں غریب موبائل صارفین کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے کروڑوں غریب موبائل صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی مجوزہ 2G فیچر فونز کی مقامی مینوفیکچرنگ کو مرحلہ وار ختم یا محدود کرنے کی تجویز شامل ہے، جس پر ملک کی موبائل فون صنعت نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ایسا فیصلہ پاکستان کے کروڑوں کم آمدنی والے موبائل صارفین اور مقامی مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔
نجی چینل کو دستیاب دستاویزات کے مطابق پاکستان موبائل فون مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار کو ارسال کیے گئے ایک تفصیلی خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مجوزہ پالیسی کے کلاز 7.1 کے تحت 2G فیچر فونز کی تیاری محدود کرنے کی تجویز زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی اور اس پر فوری نظرثانی کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں۔بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم