بھارت کا زخم کبھی نہیں بھرسکے گا،وزیر اعظم شہبازشریف
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
سٹی 42: وزیراعظم شہبازشریف نے قوم سے خطاب میں کہا گزشتہ رات بھارت نے جارحیت کرکےفاش غلطی کی ،بھارت کواپنی غلطی کاخمیازہ اب بھگتناپڑے گا،بزدل دشمن سمجھ رہا تھا ہم پیچھے ہٹ جائیں گے،وطن عزیزکی حفاظت کیلئےآخری سانس تک تیار ہیں،دشمن کو چند گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا،بھارت کے 5 جنگی طیارے اب خاک میں مل چکے ہیں،بھارت سے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے،
پاکستان نے روایتی ہتھیاروں کی جنگ میں بھی برتری ثابت کردی، بھارت سو یکطرفہ فیصلہ کرلے لیکن حقیقت کبھی نہیں بدلے گی،
ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
وزیر اعظم نے کہا کل رات دوبارہ پورے زور سے فوجیں اور ہمارے شاہینوں نے دشمن پر ایسی کالی ضربیں لگائی جو وقت کا نرم بھی کبھی نہیں بھر سکے گا ،بھارت کے بزدالانہ حملوں میں 26 معصوم شہری شہید اور 40 زخمی ہوئے ہیں ان میں بچے اور خواتین شامل ہیں ۔ ایک شہید بچے کا جنازہ جو ابھی ہم پڑھ کے آئےہیں شہید انتظار عباس اس کی عمر صرف سات سال تھی، اللہ تعالی کو پیارا ہو گیا وزیر اعظم نے کہا آپ دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں ایک ننھا منا پھول جو صرف سات برس کا تھا کھلنے سے پہلے ہی مرجھا گیا
ضلع خیبر باڑہ ؛ قبائلی مشران، پولیس سمیت نوجوانوں نے بڑی ریلی نکالی
شہادت کے بلند رتبے پر ایسے ہی فائز ہونے والے ہمارے دوسرے عظیم پاکستانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور پورا پاکستان ان شہداء کے خاندانوں کے ساتھ اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہے میرے بزرگو بھائی اور بہنوں ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ان شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا ضرور حساب کیا جائے گا انشاءاللہ یہ وہ بزدل دشمن ہے جو انسانوں پر وار کر کے خود کو طاقتور سمجھتا ہے لیکن کل رات ہم نے ثابت کر دیا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان اپنی دفاع میں منہ توڑ جواب دینا جانتا ہے آج پوری قوم اپنی بہادر افواج کی جرات اور دلیری کو سلام پیش کرتی ہے
کرک؛ بھارتی جارحیت کیخلاف ریلی، پاکستان کیلئے ہر قربانی دینےکا اعلان
لائن اف کنٹرول پر ایک گھنٹے پر محیط جاری رہنے والی فضائی جنگ میں پاکستانی پائلٹس نے اپنی سرحدی حدود میں رہتے ہوئے اعلی ترین پیشہ ورانہ مہارت بہادری اور بے مثال شجاعت سے دشمن کے جہازوں کے پرخچے اڑا دیے، گزشتہ رات کےمعرکے میں پاکستان میں اللہ تعالی کے کرم سے روایتی ہتھیاروں کی جنگ میں بھی اپنی بدتری دشمن پر ایک مرتبہ پھر ثابت کردی ۔
الحمدللہ میں اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ آف سٹاف کمیٹی جنرل مرزا بری فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر فضائیہ کے سربراہ مارشل ظہیر احمد اور بحریہ کا سربراہ اجمل نوید اشرف سمیت افواج پاکستان کے ہر سپاہی ا کو سلام پیش کرتا ہوں اور آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ 24 کروڑ پاکستانیوں کو آپ پر فخر اور ناز ہے
کھاریاں اور گلیانہ میں ریلیاں،’پاک فوج زندہ آباد‘ کے فلگ شگاف نعرے
میں نےپاکستان پر بھارت کے حملہ بے بنیاد اور بلا جواز امن پسند ملک کے طور پر پاکستان اس واقعے کی غیر جانبدارانہ شفاف اور قابل تحقیقات کی پیشکش کی تھی جس کی دنیا نے بھرپور تائید کی لیکن بھارت میں عالمی قانون اور بین الاقوامی تقاضوں کو پامال کرتے ہوئے جاہلیت کا راستہ اختیار کیا عالمی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر اس وقت تک رہے گا جب تک کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ غیر جانبدارانہ ماحول میں حق رائے دہی نہیں مل جاتا بھارت بے شک یک طرفہ فیصلے کر لے مگر اس سے حقیقت کمی نہیں بنیں گے میرے بھائیوں اور بہنوں اس حصے میں دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک پاکستان ہے ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار قیمتی شہادتیں دی ہیں 15 2 ارب ڈالر سے زائد کے مالی نقصانات برداشت کیے لہذا یہ بھارت خواب خیالی ہے کہ اس کی موجودہ مہم جوہی دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ سے ہماری توجہ ہٹا سکے گی انشاءاللہ اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم دیں گے
جہلم; پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی، نوجوان سڑکوں پر نکل آئے
میرے غیور پاکستانیوں پاکستان کی عزت سالمیت ے لیے فوج اور عوام یک جان و دو قالب ہیں 24 کروڑ پاکستانی نتائج سے بے پرواہ ہو کر اپنی بہادر افواج کے ساتھ ایک جری لشکر بن کر دشمن کا مقابلہ کریں گے اور باطل کو شکست فاسٹ دیں گے وطن کی اس ادمیت کے لیے اپ کے عظم و ہمت اور جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ اپ سچائی کے لیے لڑ رہے ہیں انشاءاللہ اللہ تعالی ہمارا حامی و ناصر ہے پاکستانی قوم زندہ باد افواج پاکستان زندہ باد پاکستان
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اللہ تعالی
پڑھیں:
پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت، وزیر اعظم نے خصوصی کمیٹی قائم کر دی
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے معاملے پر رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کردی۔
وزیراعظم کمیٹی سفارشات کی روشنی میں پرولیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کا فیصلہ کریں گے، خصوصی کمیٹی کا اجلاس گیارہ اگست کو طلب کیا جائے گا۔
کمیٹی میں سیکریٹری آئی پی سی، سیکریٹری خزانہ شامل ہیں ہاکی فیڈریشن، پی ایس بی کا نمائندہ بھی کمیٹی کاحصہ ہوگا۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل
نیوزی لینڈ کے انکار کے بعد ایف آئی ایچ نے پاکستان کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے باضابطہ مدعو کیا تھا۔
پی ایچ ایف نے پرولیگ کیلئے 35 کروڑ روپے گرانٹ کی درخواست کررکھی ہے، گرانٹ قومی ٹیم کے سفر، رہائش، ڈیلی الاؤنسزسمیت دیگر اخراجات کے لئے مانگی گئی ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا مجاہد کا کہنا ہے میگا ایونٹ کے انعقاد سے ملک میں ہاکی کو فروغ حاصل ہوگا اور ہاکی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
لاہور: دل کا دورہ پڑنے پر میاں، بیوی فلائی اوور سے گر کر جاں بحق
رانا مجاہد نے کہا کہ وزیر اعظم شہاز شریف کے ویژن کے مطابق ہاکی کوگراس روٹ پر پروموٹ کررہے ہیں۔