Express News:
2025-11-06@15:00:35 GMT

جے یو آئی کا کل یوم دفاع پاکستان منانے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT

اسلام آباد:

جمیعت علما اسلام (جے یو آئی) نے بھارتی جارحیت کے خلاف 9 مئی کو ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان منانے کا اعلان کردیا۔

جمیعت علما اسلام کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کل 9 مئی کو یوم دفاع منایا جائے گا۔ جے یو آئی نے اپیل کی ہے کہ جمعے کے اجتماعات میں ہندوستان کی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی جائیں۔

رہنما جے یو آئی نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں اور اس کا دفاع ہمارا فرض و ایمانی حق ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل جے یو آئی سے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ وقت قومی اتحاد کا ہے اور بھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جے یو ا ئی

پڑھیں:

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکراتی بیٹھک جمعرات کو استنبول میں ہوگی، وزیر دفاع کی شرکت متوقع

پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات شیڈول کے مطابق جمعرات کو استنبول میں ہوں گے۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شیڈول کے مطابق (جمعرات) کو استنبول میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اگر افغان طالبان کی جانب سے کسی سینئر وزیر کی شرکت کی تصدیق ہو جاتی ہے تو پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف استنبول روانہ ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد کی قیادت کا حتمی فیصلہ افغان وفد کی سطح دیکھ کر کیا جائے گا، تاہم قومی سلامتی کے مشیر وفد میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران پاکستان کی جانب سے افغان سرزمین سے پاکستان پر ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ ایک بار پھر دوہرایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق استنبول مذاکرات کا یہ دوسرا مرحلہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں کمی اور سیکیورٹی تعاون کے حوالے سے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اگر افغانستان نے حملہ کیا تو پاکستان اپنے دفاع کے لیے تیار ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • فیکٹ چیک، وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان میں دراندازی کا کوئی بیان نہیں دیا
  • پاکستان، افغانستان مذاکرات کا نیا دور آج استنبول میں، وزیرِ دفاع نے پیشرفت نہ ہونے کی صورت میں ’سنگین نتائج‘ سے خبردار کردیا
  • پاک افغان مذاکرات کا اگلا دور آج استنبول میں ہوگا
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکراتی بیٹھک جمعرات کو استنبول میں ہوگی، وزیر دفاع کی شرکت متوقع
  • اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف سے ہالینڈ کے سفیرملاقات کررہے ہیں
  • صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار اداکیا، ایرانی سفیر
  • جنوبی کوریا کا 728 کھرب کا بجٹ، خودمختار دفاع اور مصنوعی ذہانت میں انقلاب کا اعلان
  • اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں
  • اسلام آباد ٹریفک پولیس کا چیک پوسٹوں پر لرننگ لائسنس جاری کرنے کا اعلان