پاکستانی عوام ثانیہ مرزا کی جنگ کی حمایت کرنے پرسیخ پا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
دبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ٹینس اسٹار اور سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ، ثانیہ مرزا، حالیہ دنوں شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔پاکستان سے ان کے دیرینہ تعلقات کے باوجود، انہوں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کے جنگی بیانیے کی حمایت کرتے ہوئے ایک متنازع پوسٹ شیئر کی، جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا ہے۔
ثانیہ مرزا، جنہیں ماضی میں پاکستانی عوام کی جانب سے بے پناہ محبت اور حمایت حاصل رہی، اب اسی عوام کی جانب سے مایوسی کا سامنا کر رہی ہیں۔
ان کی جانب سے ایک ایسے وقت میں جنگ کی حمایت کرنا، جب بھارت ابھی تک پہلگام حملوں میں پاکستان کے مبینہ کردار کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا، پاکستانی عوام کو شدید ناگوار گزرا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا: ”آپ خود ایک ماں ہیں اور ایک بچے کی موت کا جشن منارہی ہیں؟“
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا: ”یہ وہی رویہ ہے جو اسرائیل معصوم بچوں کی ہلاکتوں پر اختیار کرتا ہے۔“ کئی لوگوں نے انہیں یاد دلایا کہ وہ ہمیشہ ان کی خواتین کے حقوق کی حمایت پر معترف رہے ہیں، لیکن معصوم انسانوں پر جنگ کی حمایت کرنا اس نظریے سے متصادم ہے۔
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے بیٹے، اذہان مرزا ملک، کا نصف تعلق پاکستان سے ہے، جس کی بنیاد پر پاکستانی عوام نے ہمیشہ ان سے ایک خاص تعلق محسوس کیا۔ یہاں تک کہ ان کی طلاق کے وقت بھی پاکستانی عوام نے زیادہ تر ان کا ساتھ دیا تھا، لیکن حالیہ بیانات نے اس تعلق کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان نےسکھراوررحیم یارخان میں2بھارتی ڈرونز مار گرا ئے
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستانی عوام ثانیہ مرزا کی حمایت
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔