راولپنڈی کے تینوں الائیڈ اسپتالوں میں ایمرجنسی ہائی الرٹ، ریہرسل بھی کی گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے تینوں الائیڈ اسپتالوں میں ایمرجنسی ہائی الرٹ جاری کیا گیا جبکہ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے باقاعدہ ریہرسل بھی کی گئی۔
ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے تمام ڈاکٹرز کو فوری طلب کر لیا گیا ہے۔ ایمرجنسی الرٹ کسی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے۔
ہولی فیملی، ڈی ایچ کیو اور بینظیر بھٹو اسپتالوں میں ڈاکٹر اور معاون عملے کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے جبکہ کوئی فون بند نہیں کرے گا۔
ایمرجنسی میں میڈیسن، بلڈ، سرجیکل آئٹمز اور آکسیجن کی موجودگی کو یقینی بنا دیا گیا ہے۔ مریضوں کی بروقت نگہداشت یقینی بنانے کے لیے اضافی طبی عملہ بھی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر اسپتالوں میں الرٹ نافذ کیا گیا، عوام سے غیر ضروری طور پر اسپتال نہ آنے کی اپیل کی گئی ہے۔ تمام ایمرجنسی سہولیات مکمل فعال ہیں اور ریسکیو ڈیسک بھی قائم کر دیے گیے، متعلقہ اداروں کو بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کر دیا گیا۔
وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر نے الائیڈ ہاسپٹیلز کے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مشاورت مکمل کرکے ضروری ہدایات جاری کر دی۔
مزیدپڑھیں:پاکستان ہمارا بھائی ہے اور اسکی خودمختاری کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، کسی بھول میں نہ رہنا ،، چینی پروفیسر نے بھارتی اینکر کو کھری کھری سنا دیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسپتالوں میں گیا ہے
پڑھیں:
راولپنڈی میں نوبیاہتا دلہن شوہر اور سسرالیوں کے تشدد سے جاں بحق، زہر دینے کی تصدیق
راولپنڈی میں مبینہ طور پر سسرالیوں کے تشدد سے نوبیاہتا دلہن جاں بحق ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر تشدد کر کے تین ماہ قبل شادی ہوکر آنے والی 18 سالہ ماہم کو قتل کردیا۔
والد کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے چھاپہ مارا تو شوہر فرار ہوگیا۔
والد کے مطابق ماہم کی تین ماہ قبل یاسر کے ساتھ دھوم دھام سے شادی کی تھی، پھر ایک ماہ بعد ہی لڑکے اور اُس کے گھر والوں نے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا تھا۔
متوفیہ کے والد نے الزام لگایا کہ یاسر کوئی کام نہیں کرتا تھا اور بیٹی سے خرچہ منگواتا تھا جبکہ انکار کرنے پر اُسے تشدد کا نشانہ بھی بناتا تھا۔
پولیس نے والد ندیم سردار کی شکایت پر شوہر اور سسرالیوں کے خلاف تشدد و قتل کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ میڈیکل رپورٹ میں متوفیہ کو زہر دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
والد کے مطابق صبح شدید تشدد کے بعد ہما کی حالت غیر ہوگئی تھی جس پر شوہر اُسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔