لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 2 دن بند رہیں گے، تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رہیں گے اور اس حوالے سے نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فیکیشن کے مطابق   تاہم اے لیول ، او لیول کے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کے احکامات تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں کیلئے ہیں، پنجاب بھر میں پیر 12 مئی سے تدریسی عمل معمول کے مطابق شروع ہوگا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: رہیں گے

پڑھیں:

ہفتہ کو بھی حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی، نامزد بینک کھلے رہیں گے: وزارت مذہبی امور

ترجمان وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ رجسٹرڈ عازمینِ حج سے درخواستوں کی وصولی ہفتہ 9 اگست 2025 کو بھی جاری رہے گی، جس کے پیش نظر تمام نامزد بینکوں کو کھلا رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق، وزارت کی درخواست پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 14 نامزد بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہفتے کے روز بھی اپنے مخصوص حج کاؤنٹرز کھلے رکھیں تاکہ عازمین کو سہولت دی جا سکے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق، اب تک 58 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ درخواست گزار اپنی سہولت کے مطابق آن لائن یا قریبی نامزد بینک برانچ کے ذریعے اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: حج 2026: آج سے درخواستوں کی وصولی کا آغاز، پہلی قسط 9 اگست تک جمع کرائی جا سکتی ہے

ترجمان نے وضاحت کی کہ وزارت کا مقصد یہ ہے کہ کسی بھی مستحق اور خواہش مند شہری کو حج کی درخواست دینے میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس لیے ہفتے کے دن بینکوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ دفاتر میں مصروف افراد کو اضافی دن کی سہولت دی جا سکے۔

یاد رہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کا یہ عمل محدود مدت کے لیے جاری ہے، اور ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آخری تاریخ سے پہلے اپنی درخواستیں مکمل کروائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترجمان وزارت مذہبی امور عازمینِ حج سے درخواستوں کی وصولی ہفتہ 9 اگست 2025

متعلقہ مضامین

  • لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی، نوٹی فکیشن جاری
  • تعلیمی نقصان کے باوجود بچوں کی صحت کو مقدم جان کر اسکولوں کی چھٹیاں بڑھائیں، وزیر تعلیم پنجاب
  • 15 اگست چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سندھ میں تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
  • سندھ میں 15 اگست کو تعطیل کا اعلان
  • ہفتہ کو بھی حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی، نامزد بینک کھلے رہیں گے: وزارت مذہبی امور
  • سندھ بھر میں 15 اگست کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری
  • الیکشن کمیشن نے مشعال یوسفزئی کے سینیٹر بننے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
  • پنجاب، یوم آزادی کی مناسبت سے ‘اقلیتی ہفتہ’ بھرپور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے
  • پنجاب کے سرکاری و نجی اسکول یکم ستمبر سے کھلیں گے، گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع
  • ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا دواں کے جنیرک ناموں کے استعمال کی پالیسی پر عمل درآمد کا مطالبہ