امرتسر میں دھماکوں کی آوازیں، میزائلوں کے ٹکڑے برآمد،کئی علاقوں میں بلیک آﺅٹ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )پاکستان کے منہ توڑ جواب پر بھارت میں خوف وہراس پھیل گیا،بھارت کی مشرقی ریاست پنجا ب کے ضلع امرتسر کے نواحی گاوں جیتھووال میں جمعرات کے روز ایک میزائل کا مشتبہ حصہ ملنے پر شدید خوف و ہراس پھیل گیا.
(جاری ہے)
مقامی افراد نے میزائل کے اس حصے کو کھیتوں میں پڑا ہوا دیکھا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ میزائل کا یہ ٹکڑا بھارتی میزائل کا ہے یا پاکستانی امرتسر دیہی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منیندر سنگھ کے مطابق علاقے میں کسی دھماکے یا زمین پر میزائل ٹکرانے کے شواہد نہیں ملے، تاہم میزائل جیسا ایک دھاتی ٹکڑا ضرور ملا ہے جسے فرانزک ٹیم نے اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امرتسر کے کے مطابق
پڑھیں:
کراچی :میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں برآمد
اُسامہ ملک: کراچی سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملی ہیں۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ ایم نائن موٹر وے کے ساتھ میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق تینوں خواجہ سراؤں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات جاننے کے لئے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔
جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے