بھارت ڈرون حملوں میں صرف 1 ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی 2025ء ) ترجمان پاک فوج کی بھارت پر حملہ کرنے کی تردید، کہا بھارت ڈرون حملوں صرف 1 ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکا، ڈرون حملوں میں کچھ آلات کو نقصان پہنچا، 3 افراد کی شہادتیں ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام کو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ امرتسر میں بھارتی فوج نے خود اپنی تنصیبات کو نشانہ بنایا، آدم پور سے پروجیکٹائل خود انہوں نے فائر کیے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بھارت کا 15 مقامات پر حملے کا الزام مضحکہ خیز ہے، بھارت کہتا ہے پاکستان نے اس پر میزائل داغے، جہاں یہ میزائل گرے وہاں خشک گھاس پڑی ہے، کم از کم اس میں آگ ہی لگا دیتے، انہوں نے کہا کہ آخر کب بھارت اپنے سینما کی فلمی دنیا سے نکل کر حقیقی دنیا میں آئےگا؟ پاکستان بھارت سے آنے والی ہر شے کو مانیٹر کر رہا ہے، گرائے جانے والے بھارتی ڈرونز کا فرانزک معائنہ کیا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج بھارت کے ٹوٹل 29 ڈرونز گرائے گئے، جن میں سے صرف ایک اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکا، جس میں کچھ آلات کو نقصان پہنچا، ڈرون حملوں میں 3 افراد کی شہادتیں ہوئیں، 4 فوجی جوان زخمی ہوئے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بھارت ڈراموں کے ذریعے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، 2019 میں انہوں نے چائے یہاں آکر پی تھی اس بار ہم نے چائے وہاں بھجوائی، پاکستانی قوم ڈرنے والی نہیں ہے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈرون حملوں نے کہا کہ کو نشانہ
پڑھیں:
گلوکارہ آئمہ بیگ فیشن برانڈ کے مالک زین احمد کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک
پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے فیشن برانڈ کے مالک زین احمد سے شادی کر لی۔قبل ازیں شوبز کے کچھ سوشل میڈیا پیجز پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ آئمہ بیگ اور زین احمد کینیڈا میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ اور زین احمد کی عروسی ملبوسات میں لی گئی تصاویر بھی وائرل ہو رہی تھیں۔تاہم اب گلوکارہ آئمہ بیگ اور فیشن برانڈ کے مالک زین احمد نے بھی انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی ہے۔آئمہ بیگ نے انسٹا گرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں نے گزشتہ رات اپنے بہترین دوست سے شادی کر لی، الحمدللہ، اب بھی یہ سب خواب جیسا محسوس ہو رہا ہے کہ واقعی ایسا ہو گیا۔انہوں نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ ہم دونوں کو دعاؤں میں یاد رکھیے گا، یہ ایک نئے سفر کا آغاز ہے، اس کے ساتھ انہوں نے محبت بھرے انداز میں دل والے ایموجیز کا بھی استعمال کیا ہے۔تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد جہاں مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے وہیں کچھ مداح ان کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔