امریکا نے پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کے لیے سفری الرٹ جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
امریکا نے پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سفری الرٹ جاری کردیا ہے۔
امریکی سفارت خانہ کی طرف سے جاری کردہ سفری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی تاحال جاری ہے اور صورتحال مسلسل بدل رہی ہے۔
ہم تمام تر معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
اسلام اباد میں امریکی سفارتخانہ کراچی لاہور اور پشاور میں قونصل خانے مکمل فعال ہیں۔
سفری الرٹ میں امریکی شہریوں کو لائن اف کنٹرول اور قریبی علاقوں میں جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
امریکی شہری اگر کسی تنازع والے علاقے میں ہیں تو فوراً وہاں سے محفوظ مقامات پر جائیں۔
اگر امریکی شہری تنازع والے علاقے سے نکل نہیں سکتے تو وہیں محفوظ پناہ لیں۔
پاکستان کے اندر اور باہر پروازوں کی صورتحال تاحال مخدوش ہے۔
آج صبح پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے کراچی لاہور اور سیالکوٹ میں فلائٹ آپریشن عارضی معطل کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سفری الرٹ
پڑھیں:
کیمرون میں انتخابی نتائج پر احتجاج، سیکیورٹی فورسز نے 48 شہریوں کو ہلاک کردیا
DAKAR:اقوام متحدہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کیمرون میں سیکیورٹی فورسز نے انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 48 افراد کو ہلاک کردیا۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ذرائع نے بتایا کہ کیمرون کی سیکیورٹی فورسز نے صدر پال بیا کے دوبارہ انتخاب کے خلاف احتجاج کرنے پر 48 شہریوں کو قتل کردیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکثر شہری براہ راست گولیوں سے موقع پر ہلاک ہوئے تاہم متعدد افراد لاٹھی اور دیگر ذرائع سے تشدد کے باعث زخمی ہوئے ہیں۔
کیمرون کے 92 سالہ صدر پال بیا کی حکومت نے احتجاج میں ہونے والی ہلاکتوں پر ردعمل نہیں دیا اور ترجمان نے تفصیل بھی فراہم نہیں کی۔
امریکا کے ری پبلکن سینیٹر اور سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین جم رش نے پال بیا کی حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے انتخاب کے لیے شرم ناک الیکشن کیا گیا اور سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا اور غیرقانونی طور پر امریکی شہریوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کیمرون امریکا کا اتحادی نہیں ہے اور امریکی شہریوں کے لیے معاشی اور سیاست خطرات کا حامل ہے اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ پال بیا کو گزشتہ ہفتے کیمرون کے صدارتی انتخاب میں 53.66 فیصد ووٹ کے ساتھ کامیاب قرار دیا گیا تھا جبکہ ان کے مخالف رواں برس جون میں وزارت سے مستعفی ہونے والے عیسیٰ ٹکروما بکاری کو 35.19 فیصد ووٹ ملے تھے۔
اپوزیشن رہنما نے 12 اکتوبر کو ووٹنگ کے فوری بعد خود کو کامیاب قرار دیا تھا اور پال بیا کی جیت کے اعلان سے قبل ہی احتجاج شروع ہوگیا تھا جو 1982 سے کیمرون کے حکمران ہیں اور 8 ویں مرتبہ صدارت کا انتخاب جیت کر دنیا کے طویل عرصے تک حکمرانی کا ریکارڈ بھی بنا چکے ہیں۔
کیمرون کی سول سوسائٹی کے ایک گروپ اسٹینڈ اپ فار کیمرون نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے مظاہرین پر کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔