ایشیا میں فضائی آلودگی اور ناقص خوراک دل کی بیماریوں کیلئے ذمہ دار
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
حالیہ سائنسی تحقیق سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ ایشیا میں فضائی آلودگی اور ناقص خوراک دل کی بیماریوں (Cardiovascular Diseases) کے بڑھتے ہوئے خطرات میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 70 لاکھ اموات فضائی آلودگی سے منسلک بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں جن میں دل کی بیماریاں، فالج اور پھیپھڑوں کا کینسر شامل ہیں۔
جنوبی ایشیا، خاص طور پر بھارت اور پاکستان میں فضائی آلودگی (باریک ذرات) کی سطح PM2.
ایک حالیہ مطالعے کے مطابق چین کے صوبے جیانگسو میں بھی شدید گرمی اور فضائی آلودگی کے امتزاج سے مہلک دل کے دورے کا خطرہ دوگنا ہوگیا ہے۔ یہ خطرہ خاص طور پر 80 سال سے زائد عمر کے افراد اور خواتین میں زیادہ پایا گیا ہے۔
ناقص خوراک جیسے زیادہ چکنائی، نمک، اور شکر کا استعمال بھی دل کی بیماریوں کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فضائی آلودگی اور ناقص خوراک کا امتزاج موت کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔
تاہم دوسری جانب سبزیوں، پھلوں، اور سویا بینز کے باقاعدہ استعمال سے فضائی آلودگی کے منفی اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دل کی بیماریوں فضائی آلودگی ناقص خوراک
پڑھیں:
ملک میں 1کروڑ 30لاکھ لوگ بیماریوں سے غربت کی لکیر کے نیچے چلے گئے: مصطفیٰ کمال
---فائل فوٹووفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 1 کروڑ 30 لاکھ لوگ بیماریوں کے سبب غربت کی لکیر کے نیچے چلے گئے۔
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن میں 118 موبائل ویکسینیشن وین صوبوں کو بھجوانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج 118 گاڑیاں صوبوں کو بھجوا رہے ہیں تاکہ ہر بچے کی ویکسینیشن ہو سکے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ملک میں تین لاکھ 97 ہزار بچوں کی ویکسینیشن نہیں ہو سکی، جن بچوں کی ویکسینیشن ہو جاتی ہے وہ 13 بیماریوں سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 4 لاکھ 63 ہزار بچوں کو چند بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے ہی لگا سکے ہیں، تمام بچوں کو 13مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیے ویکسینیشن مکمل کروانی ہوگی، اگر لاکھوں بچوں کی ویکسینیشن نہیں ہوگی تو اسپتال بھر جائیں گے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کوویڈ میں امریکا اور چین سمیت دنیا بھر میں صحت کا نظام مفلوج ہوگیا تھا۔