بلوچستان: کشش چوہدری ہندو اقلیتی برادری کی پہلی خاتون اسسٹنٹ کمشنر بن گئیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
فوٹو بشکریہ فیس بُک
ضلع نوشکی سے تعلق رکھنے والی کشش چوہدری بلوچستان سے ہند و اقلیتی برادری کی پہلی خاتون اسسٹنٹ کمشنر بن گئیں۔
نوشکی سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ کشش چوہدری نے حال ہی میں صوبائی مقابلے کے امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی۔
انہوں نے پی سی ایس کا امتحان پاس کر کے تاریخ رقم کی، وہ رخشان ڈویژن سے پہلی خاتون اسسٹنٹ کمشنر بھی بن گئی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر عائشہ زہری کو سیلاب زدگان کی مدد کرنے پر بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر بنا دیا گیا۔
کشش چوہدری کا تعلق نوشکی کے ہندو گھرانے سے ہے، کشش چوہدری نے ابتدائی تعلیم نوشکی سے حاصل کی جبکہ بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ سے سوشیالوجی اور پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کیا ہے۔
کشش چوہدری کے مطابق انہوں نے گریجویشن کرنے سے پہلے ہی صوبائی مقابلے کے امتحان کی تیاری شروع کردی تھی اور اب بطور اسسٹنٹ کمشنر سول سروس جوائن کرنا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔
کشش چوہدری کا کہنا ہے کہ سول سروس میں صوبے اور لوگوں کی خدمت کروں گی۔
بیٹی کی کامیابی کے حوالے سے ان کے والد چوہدری گردھاری لال کا ’جیو نیوز‘ سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کا صوبائی مقابلے کا امتحان پاس کرنا ناصرف ان کےلیے بلکہ پورے خاندان و برادری کےلیے فخر کی بات ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی پہلی خاتون کشش چوہدری
پڑھیں:
اچھا ہوا ہم ہندو پاکستان چھوڑ کر بھارت نہیں گئے: سنجے پروانی
رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی---فائل فوٹورکن قومی اسمبلی سنجے پروانی نے کہا ہے کہ اچھا ہوا ہم ہندو پاکستان چھوڑ کر بھارت نہیں گئے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سنجے پروانی اقلیت کی نشست پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں سنجے پروانی نے کہا کہ ہندو برادری کے لیے دریائے سندھ کی مقدس حیثیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ برا سلوک ہو رہا ہے، مودی سرکار نہ خود جیئے گی نہ کسی کو جینے دے گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں تو لگتا ہے پورا پاکستان ہی تباہ ہو گیا ہے، ہم امن چاہتے ہیں، لیکن اگر جنگ لازمی ہے تو پھر جنگ ہی صحیح۔