وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ترکیے کے اپنے ہم منصب خاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر کی ملاقات
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے ترکیے کے وزیرخارجہ خاکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران انہیں بگڑتی ہوئی علاقائی صورتحال اور بھارت کی جانب سے بلا اشتعال مساجد، رہائشی علاقوں اور مذہبی مقامات پر حملوں کے بارے میں آگاہ کیا جن میں عام شہریوں کی شہادتیں واقع ہوئی ہیں۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MishaqDar50 spoke on telephone with the Foreign Minister of Türkiye, Hakan Fidan @HakanFidan today.
DPM/FM briefed him about the deteriorating regional situation and India’s continued illegal and unprovoked… pic.twitter.com/u0Ypyx5wiV
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) May 9, 2025
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب سے گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ چارٹر کے تحت اپنی خودمختاری کے دفاع کا حق رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا جاپانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا
ترکیے کے وزیرخارجہ خاکان فیدان نے معصوم شہریوں کے جانی نقصان پر دکھ اور پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسحاق ڈار پاکستان ترکیے ٹیلیفونک رابطہ خاکان فیدان نائب وزیراعظم وزیرخارجہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار پاکستان ترکیے ٹیلیفونک رابطہ خاکان فیدان ٹیلیفونک رابطہ خاکان فیدان سے ٹیلیفونک اسحاق ڈار
پڑھیں:
وزیرخارجہ کی زیرصدارت اجلاس،پاکستانی مشنز میں ویزا اجرا کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی مشنز میں ویزا اجرا کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار نے اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں 2024ء کے دوران پاکستان کے غیر ملکی مشنز میں ویزا عمل سے متعلق متعارف کروائی گئی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں وزارت خارجہ کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ہدایت کی کہ ویزا کے طریقہ کار کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جائے، کارکردگی میں بہتری لائی جائے اور ویزا کے اجرا کے عمل کو تیز تر کیا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے لیے سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔