خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بٹ خیلہ، چارسدہ، دیر، چترال، سوات، باجوڑ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، سوات، ابیٹ آباد، تخت بھائی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں زلزلے کے
پڑھیں:
قائدآباد اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں رات گئے قائدآباد اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کے قائدآباد اور اطراف میں رات 3 بج کر 14 منٹ پر زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ کا مرکز ملیر تھا جس کی گہرائی 8 کلو میٹر تھی۔ گزشتہ روز بھی ملیر اور قائد آباد میں رات سوا 8 بجے بھی زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی تھی، گہرائی 50 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلہ کا مرکز ڈی ایچ اے سٹی سے شمال میں 5 کلومیٹر فاصلے پر تھا۔چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری کا کہنا تھا کہ یکم جون سے 56 زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، یہ زلزلے لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہونے کے باعث آرہے ہیں۔چیف میٹرو لوجسٹ کے مطابق یہ سلسلہ کب تک جاری رہ سکتا ہے پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔