چینی صدر کی سربیا ، میانمار ، کیوبا ، وینزویلا اور سلوواکیہ کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز

ماسکو:چینی صدر شی جن پھنگ نے ماسکو میں سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ منانے کی تقریبات میں شرکت کے دوران سربیا ، میانمار ، کیوبا ، وینزویلا اور سلوواکیہ کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ سربیا کے صدر وُوچچ سے ملاقات کے دوران، شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 80 سال پہلے، چینی عوام اور سرب عوام نےفاشزم کےخلاف جنگ میں ایشیا اور یورپ کے میدان جنگ میں فتح کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ چین سربیا کے ساتھ اسٹریٹجک بات چیت کو گہرا کرنے، باہمی حمایت کو بڑھانے، تجارت اور سرمایہ کاری تعاون کو مضبوط کرنے، متعلقہ پروجیکٹس کی تعمیرات اور آپریشنز جاری رکھنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، تاکہ مزید باہمی فائدہ مند نتائج حاصل کیے جا سکیں۔میانمار کے رہنما من آنگ ہلاینگ سے ملاقات کے دوران،

شی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ ہے۔چین میانمار کی حمایت کرتا ہے کہ وہ اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے اورملکی سیاسی ایجنڈے کو مستحکم اندازمیں آگے بڑھائے۔ فریقین کو چین۔میانمار اقتصادی راہداری کے اہم پروجیکٹس کی تعمیر کو جاری رکھنے اور آن لائن جوا بازی اور ٹیلی کام فراڈ سمیت دیگر سرحد پار جرائم پر سختی سے کاری ضرب لگانا چاہیے۔کیوبا کے صدر ڈیاز کینل سے ملاقات کے دوران، شی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین۔کیوبا سفارتی تعلقات کے قیام کی 65ویں سالگرہ ہے۔

چین ثابت قدمی کے ساتھ کیوبا کی حمایت کرتا ہے کہ وہ غیر ملکی مداخلت اور ناکہ بندی کی مخالفت کرتے ہوئے اپنی خودمختاری کی حفاظت کرے اور ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دے۔ فریقین کو برکس، چین۔لاطینی امریکہ فورم سمیت دیگر فریم ورک کے تحت تعاون اور ہم آہنگی کو مضبوط بناتے ہوئے طاقت کی سیاست اور یکطرفہ غنڈہ گردی کی مخالفت کرنی چاہیئے اور بین الاقوامی انصاف و عدل کا تحفظ کرنا چاہیئے ۔وینزویلا کے صدر مادرو سے ملاقات کے دوران، شی جن پھنگ نے کہا کہ چین قومی خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ میں وینزویلا کی مضبوط حمایت کرتا رہےگا اور وینزویلا کے ساتھ تمام شعبوں میں عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔چین وینزویلا اور دیگر لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ مل کر چین۔لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مستحکم انداز میں آگے بڑھانےکے لئے تیار ہے۔

سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو سے ملاقات کے موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین۔سلوواکیہ اسٹریٹجک شراکت داری “تیز رفتار راستے” پر گامزن ہے۔ چین اس بات کا خیرمقدم کرتا ہے کہ سلوواکیہ چین کو بہترین مصنوعات برآمد کرے اور زیادہ چینی کاروباری ادارے سلوواکیہ میں سرمایہ کاری کریں۔ امید ہے کہ سلوواکیہ چین۔یورپ تعلقات کی بہتری اور ترقی کے لئے مثبت کردار ادا کرے گا۔مذکورہ بالا ممالک کے رہنماؤں نے ایک چین کے اصول پر قائم رہنے کے پختہ عزم اور چین کی جانب سے پیش کردہ تینوں گلوبل انیشی ایٹوز کی حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کی مخالفت کرنے اور عالمی برادری کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنے میں چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکہ نے ثالثی کی پیشکش کردی، پاکستان کی نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس نہیں ہو رہا،وزیردفاع آئی ایم ایف نے پاکستان کے اقتصادی جائزے کی منظور ی دیدی ،ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ پاکستان کی معاشی بحالی ایک حقیقت بن چکی، ملک خود کو مکمل تبدیل کر رہا ہے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب رواں ہفتے 9اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری پاکستان میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کے دام گرگئے چین اور سویڈن کے تعلقات مجموعی طور پر مستحکم رہے ہیں، چینی صدر چینی صدر نے روسی ہم منصب کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کیے، وزارت خارجہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وینزویلا اور کے رہنماو ں چینی صدر

پڑھیں:

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا بھارت کا دورہ، جے شنکر سے الگ الگ ملاقاتیں

نئی دہلی: پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے ماحول میں ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے بھارت کا دورہ کیا اور بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقاتیں کیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعرات کے روز نئی دہلی میں بھارتی ہم منصب سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جے شنکر نے واضح کیا کہ بھارت کسی بھی فوجی کارروائی کی صورت میں پاکستان کو جوابی ردعمل دے گا۔

ان کا کہنا تھا، “ہمارا ردعمل نپا تلا اور مخصوص تھا، ہم کشیدگی نہیں چاہتے، لیکن اگر بھارت پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔”

اسی روز سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر بھی نئی دہلی پہنچے اور جے شنکر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کا یہ دورہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدہ صورتحال میں اہمیت کا حامل ہے، اور خطے میں ممکنہ ثالثی یا کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہو سکتا ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • چین اور روس تزویراتی عزم اور ہم آہنگی برقرار رکھیں، چینی صدر
  • روس ، سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریبات کا انعقاد
  • چینی صدر نے روسی ہم منصب کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کیے، وزارت خارجہ
  • ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا بھارت کا دورہ، جے شنکر سے الگ الگ ملاقاتیں
  • چین اور روس کے تعلقات نے اعلیٰ سطح ترقی کے رجحان کو برقرار رکھا ہے، چینی صدر
  • چینی صدر کے پسندیدہ  حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل  ورژن)  روس کے مین اسٹیم میڈیا پر نشر کیا گیا
  • نجی معیشت کے فروغ سے متعلق قانون بڑی آئینی اہمیت کا حامل ہے،چینی عہدیدار
  • پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) روس کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر
  • امریکہ نے چین کے ساتھ بات چیت کی امید کا اظہار کیا ہے، چینی وزارت خارجہ