2025-05-10@09:26:48 GMT
تلاش کی گنتی: 10

«وینزویلا اور»:

    چینی صدر کی سربیا ، میانمار ، کیوبا ، وینزویلا اور سلوواکیہ کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز ماسکو:چینی صدر شی جن پھنگ نے ماسکو میں سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ منانے کی تقریبات میں شرکت کے دوران سربیا ، میانمار ، کیوبا ، وینزویلا اور سلوواکیہ کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ سربیا کے صدر وُوچچ سے ملاقات کے دوران، شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 80 سال پہلے، چینی عوام اور سرب عوام نےفاشزم کےخلاف جنگ میں ایشیا اور یورپ کے میدان جنگ میں فتح کے لئے اہم کردار ادا...
    امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو وینزویلا کے تارکین وطن کو جبری طور پر ملک بدر کرنے سے تاحکم ثانی روک دیا ہے۔ یہ حکم وینزویلا کے متاثرہ تارکین وطن کی جانب سے دائر کی گئی مداخلتی استدعا پر جاری کیا گیا، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہیں عدالتی جائزے کے بغیر جبری بیدخلی کا سامنا ہے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ اُنہیں بنیادی عدالتی عمل کے بغیر ملک بدر کیا جا رہا ہے، جو انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔ اس کے برعکس ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ تارکین وطن خطرناک گینگز سے تعلق رکھتے ہیں، اور ان کی موجودگی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اس...
    درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ انہیں عدالتی جائزے کے بغیر جبری بیدخلی کا سامنا ہے، ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ تارکین وطن گینگ کے اراکین ہیں اور عدالتی فیصلے کیخلاف آخری کامیابی وائٹ ہاؤس ہی کی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو وینزویلا کے تارکین وطن کو جبری بیدخل کرنے سے تا حکم ثانی روک دیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے یہ حکم وینزویلا کے تارکین وطن کی جانب سے دائر مداخلت کی استدعا پر جاری کیا گیا تھا۔ درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ انہیں عدالتی جائزے کے بغیر جبری بیدخلی کا سامنا ہے، ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ تارکین وطن گینگ کے اراکین ہیں اور عدالتی فیصلے کے...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےملک بدری 14 دن کے لئے روکنے کے عدالتی حکم کے باوجود وینزویلا کےجرائم پیشہ گروہ کے 200 سےزیادہ ارکان کو ملک بدر کر دیا ہے ۔ٹرمپ انتظامیہ نے ایک غیر معمولی بیان میں کہا ہے کہ ایک جج کے پاس امریکی انتظامیہ کے فیصلے کو معطل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔رائٹرز کے مطابق ملک بدری کی کارروائی جج جیمز بواسبرگ کے فیصلے کے بعد ہوئی، جس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اغوا، بھتہ خوری اور کنٹریکٹ کلنگ کے الزامات کا سامنا کرنے والے وینزویلا کے گینگ ٹرین ڈی آراگوا کے 200 سے زیادہ مبینہ ارکان کو تیزی سے ملک بدر کرنے کے لئے ایلین...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں 1798 کا ایلین اینیمیز ایکٹ نافذ کر دیا، جو جنگی حالت میں دشمن ممالک کے شہریوں کو بغیر سماعت ڈی پورٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ قانون وینزویلا کی Tren de Aragua تنظیم کو ہدف بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ تاہم، ایک وفاقی جج نے پہلے فیصلہ دیا تھا کہ اس قانون کے تحت وینزویلا کے 5 شہریوں کو بے دخل نہیں کیا جا سکتا۔ اس سے پہلے یہ قانون 1812 کی جنگ، جنگ عظیم اول اور جنگ عظیم دوم میں نافذ کیا گیا تھا۔ تازہ حکم نامے کے تحت وینزویلا کے تمام 14 سال اور اس سے زائد عمر کے شہری، جو TdA تنظیم...
      بیجنگ () وینزویلا کی حکومت کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور چین کےقومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب  چیئرمین وانگ ڈونگ مینگ نے  کراکس میں  صدر نکولس مادورو کی  صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔اتوا ر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تقریب کے بعد صدر مادورو نے  وانگ ڈونگ مینگ سے ملاقات کی۔ وانگ ڈونگ مینگ نے کہا کہ گزشتہ سال دونوں  ممالک نے چین وینزویلا  سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ پروقار طریقے سے منائی ۔ چین وینزویلا کے ساتھ مل کر  دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد جاری  رکھنے اور روایتی دوستی کو مستحکم...
    عوامی انتخاب پر وینزویلا کے صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شیطانی مداخلتوں اور یکطرفہ و غیر قانونی پابندیوں کیخلاف کاراکاس کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمعیل بقائی نے وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو کو عوامی انتخاب و حلف برداری پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں وینزویلا کے صدر کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسمعيل بقائی نے تاکید کی کہ ہم ایران و وینزویلا، دونوں اقوام کی خیر و صلاح کے لئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی توسيع کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، شیطانی مداخلتوں اور...
    وینزویلا: مادورو نے تیسری بار صدارتی عہدے کا حلف اٹھالیا، امریکا کا گرفتاری کیلئے انعامی رقم میں اضافہ جنوبی امریکی ملک وینیزویلا کے نکولس مادورو کے تیسری بار صدارتی عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد امریکا نے ان کی گرفتاری کے لیے انعامی رقم میں اضافہ کردیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق 2013 میں پہلی بار وینزویلا کے صدر منتخب ہونے والے رہنما کو گزشتہ سال جولائی کے انتخابات میں عدالت عظمیٰ اور انتخابی حکام نے کامیاب قرار دیا تھا تاہم ان کی فتح کے تفصیلی اعداد و شمار اب تک سامنے نہیں آئے۔ خیال رہے کہ نکولس مادورو کی 12 سالہ حکمرانی کے دوران وینزویلا شدید اقتصادی اور معاشی بحران کا شکار رہا ہے۔ قومی اسمبلی میں تیسری صدارتی...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری پر انعام کو بڑھا کر 25ملین ڈالر کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے 2020میں اس حوالے سے 15ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا جس میں اب دس ملین ڈالر کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق یہ اقدام وینزویلا کی حکومت سے وابستہ اہلکاروں پر پابندیوں کا حصہ ہے۔امریکی حکومت نے وینزویلا میں جولائی 2024میں ہونے والے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان انتخابات میں صدر نکولس مادورو کی کامیابی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیاتھااور ان انتخابات کو غیر جمہوری قرار دیا تھا۔ امریکی...
۱