Jasarat News:
2025-12-10@09:07:20 GMT

امریکا نئی جنگ چھیڑنے کی کوشش کررہا ہے، وینز ویلا

اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے امریکا پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایک نئی جنگ چھیڑرہا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب واشنگٹن نے بحیرہ کیریبین کے خطے میں اپنی فوجی موجودگی بڑھاتے ہوئے وہاں ایک طیارہ بردار جہاز بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ مادورو نے سرکاری ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہاکہ امریکا ایک طویل جنگ چھیڑرہا ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ دوبارہ کسی جنگ میں ملوث نہیں ہوں گے اور اب وہی ایک ایسی جنگ گھڑ رہے ہیں جسے ہم روکیں گے۔ اس سے قبل پینٹاگون نے اعلان کیا تھا کہ اس نے لاطینی امریکا میں منشیات اسمگل کرنے والے گروہوں سے نمٹنے کے لیے طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ اور اس کے ساتھ بحری بیڑے کو تعینات کیا ہے۔ اس اقدام سے امریکی عسکری نقل و حرکت میں اضافہ ہوا ہے، جس پر ممکنہ جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ستمبر میں بحیرہ کیریبین میں ایک فوجی مہم شروع کی تھی، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس کا ہدف منشیات فروش دہشت گرد ہیں۔ اس مہم میں ایف 35 جنگی طیاروں کے 10 یونٹ اور امریکی بحریہ کے 8 بحری جہاز شامل کیے گئے تھے۔ امریکی فضائی کارروائیوں میں اب تک کم از کم 10 کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان کے اہلِ خانہ اور متعلقہ حکومتوں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر عام شہری اور ماہی گیر تھے۔ امریکا نے ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کے ساتھ وینزویلا کے ساحل کے قریب مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان بھی کیاہے۔ ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کی حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس گراویلی 26 سے 30 اکتوبر کے درمیان ان کے ساحل پر پہنچے گا، جب کہ امریکی میرین کور کا بائیسواں ایکسپڈیئشنری یونٹ اسی مدت میں ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کی دفاعی افواج کے ساتھ مشترکہ تربیتی مشقیں کرے گا۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی، پاک امریکا شراکت داری کے تحت امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکریو ایس ای ایف پی کی نئی عمارت کا افتتاح کررہی ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • نیشنل گارڈز پر حملے کے بعد، امریکا میں افغان شہریوں کی گرفتاریوں میں اضافہ
  • ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ ہے، ملک میں اربوں ڈالر آرہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکی صدر کا یوکرین کو انتخابات کرانے کا مشورہ، زیلنسکی نے مشروط ہامی بھر لی
  • ٹرمپ کی نئی دھمکی، بھارت سے چاول اور کینیڈا سے کھاد پر بھاری محصولات کا عندیہ
  • ’امریکا میں چاول مت بھیجو‘، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت کو نئے ٹیرف کی دھمکی
  • ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، نیٹلی بیکر
  • کراچی، پاک امریکا شراکت داری کے تحت امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکریو ایس ای ایف پی کی نئی عمارت کا افتتاح کررہی ہیں
  • چین کی برآمدات میں بڑا اضافہ‘ امریکی برآمدات میں 29 فیصد کمی
  • امریکا اور پاکستان کا دیرینہ سیکیورٹی تعاون بہت اہم ہے، نیٹلی بیکر
  • امریکا کا افغانستان میں چھوڑا اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کی تصدیق