وینزویلا نے ناروے میں سفارت خانہ بند کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اوسلو (انٹرنیشنل ڈیسک) ناروے کی وزارتِ خارجہ نے بتایا ہے کہ وینزویلا نے اوسلو میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا ہے اور اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ اس اقدام کی تصدیق کراکس کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے جو وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو کو امن کا نوبیل انعام دیے جانے کے 3روز بعد سامنے آیا۔ناروے کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان سیسیلی روانگ نے بتایاکہ ہمیں وینزویلا کے سفارت خانے کی جانب سے مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اپنے دروازے بند کر رہے ہیں، تاہم وجوہات نہیں بتائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کئی معاملات میں ہمارے اختلافات ہیں، تاہم ناروے وینزویلا کے ساتھ بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے کا خواہاں ہے ۔ دوسری جانب کراکس میں وینزویلا کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اوسلو میں سفارت خانہ بیرون ملک سفارتی مشنوں کی تنظیم نو کے سلسلے میں بند کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس اعلان سے 3روز قبل اوسلو میں امن کا نوبیل انعام ماریا کورینا ماچادو کو دیا گیاتھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :