چین کی جانب سے ریئر ارتھ میٹلز سے متعلق اشیاء پر برآمدی کنٹرول کے حالیہ اقدامات کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز

بیجنگ :حال ہی میں، کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے چینی آلات اور ٹیکنالوجی استعمال کرکے امریکہ کو ریئر ارتھ میٹلز برآمد کیے ، جس سے چین نےریئر ارتھ میٹلز سے متعلق اشیاء پر برآمدی کنڑول کے نئے ضوابط کو متحرک کیاہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس اور مضامین میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ “چین نے امریکہ کے لئے پاکستان کے ریئر ارتھ میٹلز کی برآمد کے خلاف جوابی اقدامات کیے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان معدنی تعاون کے معاملے پر چین اور پاکستان کے درمیان رابطہ تھا۔ پاکستانی رہنماؤں نے امریکی رہنماؤں کو جو دکھایا اور پیش کیا، وہ عملے کے ذریعے خریدے گئے خام پاکستانی قیمتی پتھروں کا نمونہ تھا۔ اس لیے یہ متعلقہ رپورٹس بے بنیاد ہیں۔ یا تو ان میں حقائق کو سمجھا نہیں گیا یا پھر ان کا مقصد اختلاف پیدا کرنا ہے ۔

چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے ریئر ارتھ میٹلز سے متعلق اشیا ء پر برآمدی کنٹرول کے حالیہ اقدامات کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان کا مقصد عالمی امن اور علاقائی استحکام کو بہتر طور پر برقرار رکھنا اور عدم پھیلاؤ جیسی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہے۔ ساتھ ہی پاکستان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تبادلے چین کے مفادات اور چین پاکستان تعاون کو کبھی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمریدکے؛مذہبی جماعت کے مشتعل کارکنان کا پولیس پر پتھراو، ایک اہلکار شہید متعدد زخمی ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، “اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے”، عباس عراقچی غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام 20 اسرائیلی یرغمالی رہا غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے پہلے مرحلے میں 7 اسرائیلی یرغمالی رہا، ریڈ کراس کے سپرد اسرائیل کے دورے سے واپسی پر پاک افغان جنگ معاملے کو دیکھوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ چین میں خواتین کے امور میں نمایاں پیش رفت چین کی 690 ملین خواتین نے معتدل خوشحالی حاصل کی ہے چائنا پویلین نے اوساکا ایکسپو میں گولڈ میڈل ایوارڈ جیت لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ریئر ارتھ میٹلز سے متعلق چین کی

پڑھیں:

سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ