Daily Mumtaz:
2025-11-27@21:42:05 GMT

جنوری میں پاکستان ٹیم کا دورہ سری لنکا متوقع

اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT

جنوری میں پاکستان ٹیم کا دورہ سری لنکا متوقع

لاہور(نیوز ڈیسک)جنوری 2026 میں پاکستان ٹیم کے دورہ سری لنکا کا امکان ہے، دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے، اگر معاملات طے پا گئے تو پلیئرز کو بگ بیش کے لیے این او سی میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ادھر حالیہ کشیدگی کے سبب آئندہ ماہ افغان ٹیم کے دورہ پاکستان پر بھی خدشات سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکن کرکٹ بورڈز ان دنوں آئندہ سال کی سیریز پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں، ممکنہ طور پر تین ٹی ٹوئنٹی کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق بات چیت میں 8، 10 اور 12 جنوری کو میچز رکھنے پر اتفاق ہوگیا تاہم دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے بعد سیریز کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اس سے قبل سری لنکن ٹیم کو رواں سال نومبر میں پاکستان آنا ہے، پہلے 11 سے 15 نومبر تک میزبان کے ساتھ تین ون ڈے میچز ہوں گے، پھر 17 سے 29 نومبر تک افغانستان کی شمولیت سے ٹرائنگولر سیریز شیڈول ہے، البتہ پاک افغان کشیدگی کے سبب ابھی واضح نہیں کہ ٹرائنگولر سیریز ہوگی یا پاک سری لنکن ٹیمیں باہمی میچز کھیلیں گی۔

دوسری جانب، پی سی بی نے ایشیا کپ کے بعد قومی کرکٹرز کے لیگز این او سی معطل کر دیے تھے، کرکٹ آسٹریلیا کی بگ بیش کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے، البتہ اگر جنوری کا دورہ سری لنکا طے ہوگیا تو این او سی کا معاملہ مزید گمبھیر ہو جائے گا۔

آسٹریلوی لیگ 14 دسمبر سے 25 جنوری تک ہونی ہے، اس میں 7 پاکستانی پلیئرز شریک ہوں گے۔ بابر اعظم سڈنی سکسرز، محمد رضوان اور حسان خان میلبورن رینیگیڈرز، شاہین شاہ آفریدی برسبین ہیٹ، حسن علی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز، حارث رؤف میلبورن اسٹارز اور شاداب خان سڈنی ٹھنڈرز میں شامل ہیں، گو کہ بابر اور رضوان فی الحال قومی ٹی ٹوئنٹی سیٹ اَپ کا حصہ نہیں لیکن مستقبل میں واپسی ہو سکتی ہے۔

اسی طرح، شاداب خان تیزی سے فٹ ہو رہے ہیں جبکہ شاہین اور حارث ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ریگولر رکن ہیں۔ دورہ سری لنکا کی تصدیق ہونے کے بعد پی سی بی این او سی کا فیصلہ کرے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: دورہ سری لنکا

پڑھیں:

سہہ ملکی کرکٹ سیریز، سری لنکا نے زمبابوے کو شکست دے دی

 

راولپنڈی (نیوزڈیسک) تین ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے پہلی کامیابی سمیٹ لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے زمبابوے کے کی جانب سے دیئے گئے 147 رنز کے ہدف کو صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 16.2 اوورز میں عبور کر لیا جس میں سب سے اہم کردار اوپنر پاتھم نسانکا کا رہا جنہوں نے 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی لیکن وہ سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو پائے ۔ ان کے ساتھ کمل مشرا نے 12 اور کوشل مینڈس نے 25 رنز بنائے۔

اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف دیا جس میں سکندر رضا اور ریان برل نے 37 ، 37 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ برائن بینیٹ نے 34 رنز بنائے ۔

متعلقہ مضامین

  • سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی
  • ٹرائی نیشن سیریز: سری لنکا کی پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی
  • ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان کو شکست، سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا
  • ٹرائی نیشن سیریز ،سری لنکا نے پاکستان کو 185 رنز کا ہدف دے دیا
  • ٹرائی نیشن ٹی 20 سیریز: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کے لئے 185رنز کا ہدف
  • سہ ملکی ٹی 20 سیریز: پاکستان کے خلاف سری لنکا کے 93 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ
  • سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
  • سہ ملکی سیریز: آج کا میچ سری لنکا کی قسمت کا فیصلہ کرے گا—فائنل یا واپسی؟
  • پاکستان ٹیم آئندہ سال جنوری میں سری لنکا کا دورہ کرے گی
  • سہہ ملکی کرکٹ سیریز، سری لنکا نے زمبابوے کو شکست دے دی