وائٹ ہاؤس نے وینزویلا کے صدر کی بات چیت کی دعوت مسترد کر دی
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کی درخواست کو مسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں تا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کو کم کیا جا سکے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا جب وینزویلا کی 2اہم شخصیات نے امریکی بحری موجودگی کی حمایت کی اور اسے ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔ ٹرمپ نے جنوبی کیریبین میں منشیات مخالف کارروائی کے لیے 8جنگی جہاز اور ایک سب میرین بھیج دی ہے جس سے وینزویلا کو خدشہ ہے کہ یہ کسی ممکنہ حملے کی تیاری ہو سکتی ہے۔ حالیہ ہفتوں میں امریکی افواج نے 3کشتیوں کو تباہ کیا جو مشتبہ طور پر منشیات لے جا رہی تھیں، جس کے نتیجے میں 12 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔اس تناظر میں مادورو نے ٹرمپ سے اپیل کی کہ وہ بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے امن قائم رکھیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ویتنام میں طوفان کالمیگی سے تباہی‘ 5 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں تباہی مچانے والے طوفان کالمیگی سے ویتنام میں 5افراد ہلاک ہوگئے۔ ویتنام میں طوفان کی وجہ سے 52 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے اور تقریباً 2ہزار 600 گھروں کو نقصان پہنچا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث ہواؤں کی رفتار 92 میل فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی جب کہ 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد فوجی اہلکار امدادی کارروائیوں کے لیے الرٹ کر دیے گئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ ملک کے 6 بڑے ہوائی اڈے بند کر دیے گئے ہیں اور سیکڑوں پروازیں منسوخ یا متاثر ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ ویتنام پہلے ہی ریکارڈ بارشوں اور سیلابوں سے نبرد آزما ہے ۔