پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے بھرپور جواب کے بعد دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت ائیر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔پاکستان نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے۔ پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا اور سرسہ ائیر فیلڈز بھی تباہ کر دیا جبکہ اڑی سپلائی ڈپو کو تباہ کر ڈالا۔پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کو سب سے بڑا جھٹکا بھارت کے فضائی دفاعی نظام ایس 400 کو تباہ کر کے دیا گیا۔پاکستانی فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے اپنے ہائپر سونک میزائل سے ایس 400 کا ائیر ڈیفنس سسٹم مکمل طور پر تباہ کر دیا۔بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے پہلے تو پاکستان کی جانب سے حملوں کی تردید کی گئی اور اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے یہ باتیں پھیلائی گئیں کہ بھارت نے پاکستان کے کئی ایف 16 طیارے تباہ کر دیے ہیں اور کراچی، لاہور اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں پر حملے کیے ہیں۔اب بھارت کی وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اعتراف کیا گیا کہ پاکستان نے پنجاب میں فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کے لیے تیز رفتار میزائل کا استعمال کیا۔بھارتی فوج نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے 26 مقامات پر فضائی دراندازیاں کرنے کی کوشش کی، بھارتی فوجی اڈوں پر ساز و سامان اور عملے کو نقصان پہنچا۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ کیا اور بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا جس پر پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت نے امریکا پر واضح کیا کہ اگر بھارت معاملے کو یہیں پر روکتا ہے تو ہم بھی کارروائی روکنے کے لیے تیار ہیں تاہم اگر بھارت نہ رکا تو اس سے بھی زیادہ بھرپور اور بڑا جواب دیا جائے گا۔اب اطلاعات ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان نے کی جانب سے بھارت کے تباہ کر کر دیا
پڑھیں:
اسپورٹس مین شپ نظرانداز: بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے ایک بار پھر اسپورٹس مین شپ کو نظر انداز کردیا، بھارتی کپتان نے جہاں ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا، وہیں میچ کے بعد بھی بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 172 رنز کا ہدف دیا تھا، جو اس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا، وہ سیدھا گفتگو کرنے کی طرف بڑھ گئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گروپ مرحلے کے میچ میں بھی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے موقع پر ہاتھ نہیں ملایا تھا، پھر بعد ازاں میچ کے اختتام پر بھی بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔
اس کے بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو بتا دیا تھا کہ کپتانوں کے درمیان مصافحہ نہیں ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر سخت ایکشن لیا اور آئی سی سی سے رابطہ کرکے کہاکہ اگر اس معاملے کو حل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ سے دستبردار ہو جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: بھارتی کپتان نے ایک بار پھر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس احتجاج پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معذرت کرلی تھی، تاہم آج ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ ہی تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسپورٹس مین شپ نظر انداز ایشیا کپ پاک بھارت ٹاکرا ہاتھ نہ ملایا وی نیوز