بھارت کو سمجھ جانا چاہیے کہ فالس آپریشن کا اسے جواب مل رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے بھارتی جھوٹ کو دنیا کے اربوں لوگوں تک پہنچائے، وزراء دانشوری چھوڑ کر پاکستان کا پیغام بیرونی ممالک تک پہنچائیں، بھارت جارحانہ کاروائیوں سے باز نہ آیا تو ہماری طرف سے کوئی گارنٹی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کی جوابی کاروائی پر خصوصی ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’’نصر من اللہ و فتح قریب، ہماری افواج نے بھارت پر کاری ضرب لگائی ہے، پوری قوم جس آپریشن کا انتظار کر رہی تھی، اس کا آغاز ہو گیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بھارتی میزائل جہاں گرتا ہے وہاں لوگ جمع ہو جاتے ہیں، یہ ہے پاکستان، ابھی پاکستان کا میزائل چلتا بھی نہیں، انڈیا میں افراتفری پیدا ہو جاتی ہے، یہ ہے ہندوستان۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بھارت کو سمجھ آجانی چاہیے کہ فالس آپریشن کا اسے جواب مل رہا ہے، بھارت نے ہماری مسجدوں، بچوں، سویلین کو ٹارگٹ کیا، ہماری افواج نے عورتوں، بچوں، سویلین پر نہیں بھارتی ملٹری تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ افواج پاکستان نے میچورٹی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، حکومت سے کہتا ہوں اب ڈپلومیٹک محاذ پر کام کرنے کی ضرورت ہے، حکومت کو سفارتی محاذ پر کام کرنا ہے اور قوم کو بھی متحد کرنا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے بھارتی جھوٹ کو دنیا کے اربوں لوگوں تک پہنچائے، وزراء دانشوری چھوڑ کر پاکستان کا پیغام بیرونی ممالک تک پہنچائیں، بھارت جارحانہ کاروائیوں سے باز نہ آیا تو ہماری طرف سے کوئی گارنٹی نہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کا حافظ نعیم نے کہا کہ
پڑھیں:
78 برس گزرنے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے: حافظ نعیم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 78 برس گزر نے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام کو آزادی کے حقیقی مقاصد سے روشناس کرے، ہم نے مل کر فرسودہ نظام کو بدل کر ملک کو بانیان پاکستان کی امنگوں کا مرکز بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جاگیرداروں اور خاندانی پارٹیوں نے جابرانہ نظام مسلط کر رکھا ہے، پاکستان انشا اللہ بہت جلد دنیا کے نقشے پر حقیقی فلاحی اسلامی ریاست کے طور پر ابھرے گا۔
لاہور؛ موٹر سائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان صرف امت نہیں بلکہ دنیا کے تمام مظلوم انسانوں کا ترجمان ہوگا۔