Islam Times:
2025-09-23@11:48:51 GMT

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی خیانت ہے، نبیہ بیری

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی خیانت ہے، نبیہ بیری

عرب اخبار سے اپنی ایک گفتگو میں لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر کا کہنا تھا کہ صیہونی رژیم جنگبندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 6 مہینوں سے بقاع فارمز، سرحدی و جنوبی علاقوں اور شام کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے لیکن حزب الله نے جنگبندی کے معاہدے کی پابندی کرتے ہوئے ایک گولی بھی نہیں چلائی۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر "نبیہ بیری" نے کہا کہ صیہونی رژیم، بیروت میں اپنی جارحیت کے ذریعے ایسی صورت حال پیدا کرنا چاہتی ہے جس سے وہ اپنی برتری کا اظہار کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنے حملوں کو وسعت دے کر لبنان کو تل ابیب سے تعلقات کی بحالی کی جانب لانا چاہتا ہے لیکن ایسا کبھی نہیں ہو گا۔ اسرائیل سے تعلقات کی بحالی ایک خیانت ہے۔ ہم جنگ بندی کے پابند ہیں۔ اس مرحلے پر ہمارا اسلحہ صبر ہے۔ ہم اپنے صبر کے ذریعے دشمن سے لڑیں گے۔ قبل ازیں لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نے الشرق الاوسط اخبار سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل ہمیں سیاسی مذاکرات کے ذریعے تعلقات بحال کرنے کے موضوع پر لانا چاہتا ہے تاہم ہم اسرائیل سے قطعاََ تعلقات بحال نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان ہونے والی جنگ بندی کے معاہدے کو بین الاقوامی اور عرب حمایت حاصل ہے۔ نیز اقوام متحدہ نے بھی اس کی منظوری دی۔ ہم نے اسے مکمل طور پر نافذ کیا اور اس پر عمل پیرا ہیں لیکن اسرائیل اس پر عمل درآمد سے گریزاں ہے اور اسے دور پھینکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

نبیہ بیری نے کہا کہ لبنانی فوج دریائے لیطانیہ میں اپنے ذمے داری کو ادا کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے لیکن مشکل یہ ہے کہ اسرائیل، لبنان کے بعض علاقوں سے نہیں نکل رہا جس کی وجہ سے ہماری فوج کے ساتھ ساتھ یونیفل کے نام سے معروف اقوام متحدہ کے امن دستوں کو لبنانی بین الاقوامی سرحد پر تعیناتی میں دشواری پش آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "حزب الله" جنگ بندی کی پابندی کر رہی ہے اور دریائے لیطانیہ سے بھی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی رژیم جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 6 مہینوں سے بقاع فارمز، سرحدی و جنوبی علاقوں اور شام کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے لیکن حزب الله نے جنگ بندی کے معاہدے کی پابندی کرتے ہوئے ایک گولی بھی نہیں چلائی۔ حزب الله نے اسرائیلی خلاف ورزیوں کا کوئی جواب نہیں دیا اور ابھی تک تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ جنگ بندی کے مکمل اجراء کے لئے حزب الله اب بھی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ نبیہ بیری نے زور دے کر کہا کہ امریکہ نے جس معاہدے پر عمل در آمد کا وعدہ کیا تھا اس میں صیہونی فوج کا انخلاء، لبنانی فوج کی جنوبی علاقوں میں تعیناتی اور لبنانی قیدیوں کی رہائی شامل تھی لیکن صیہونی فوج اب بھی لبنان کے بعض علاقوں پر قابض ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے کرتے ہوئے نبیہ بیری حزب الله ہے لیکن

پڑھیں:

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین کا لندن میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے لندن میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پاکستان کی دفاعی میدان میں کامیابیوں پر قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی معیشت کی بحالی سے متعلق کاوشون کے مثبت نتائج مرتب ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

معیشت کی بحالی کے ساتھ ساتھ پاکستان دفاعی میدان میں بھی اپنا لوہا منوا رہا۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور فوجی قیادت معرکہ حق میں شاندار فتح اور حالیہ پاک سعودیہ دفاعی سٹریٹیجک معاہدے پر مبارکباد کی مستحق ہیں۔جیو پولیٹیکس میں پاکستان کا گراف بلندیوں کو چھو رہا ہے جس پر قوم کا ریاست اپنی افواج پر اعتماد مزید بڑھ رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ تمام اوورسیز برابر اور ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،اوورسیز ذاتی اختلافات کو بالائے طاق ہوئے متحد ہوکر سب سے پہلے پاکستانیت کو فروغ دیں۔

متعلقہ مضامین

  • گلوبل صمود فلوٹیلا کو غزہ کی ناکہ بندی توڑنے نہیں دیں گے، اسرائیل کی دھمکی
  • ہم ہر قیمت پر ملک کے ساتھ کھڑے ہیں‘ بیرسٹر گوہر خان
  • غزہ جانے والے امدادی بیڑے کو ناکہ بندی توڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسرائیل
  • حماس کا صدر ٹرمپ کو خط؛ غزہ جنگ بندی کے لیے بڑی پیشکش کردی
  • اگر دوبارہ ایران اسرائیل جنگ ہوئی تو اسرائیل باقی نہیں رہیگا، ملیحہ محمدی
  • وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین کا لندن میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب
  • جنوبی وزیرستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی، ایف سی ساؤتھ اور انتظامیہ کے مشترکہ اقدامات  
  • اسرئیل اور عرب ممالک کے مابین تلخیوں کی تاریخ، کب کیا ہوا؟
  • صرف اسرائیل نہیں فلسطین پر ہونے والے مظالم میں امریکا اور مودی بھی قصوروارہیں، بھارتی اداکار بھی بول اٹھے
  • مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات قائم نہیں ہوسکتے: وزیر اعظم شہباز شریف