پاک بھارت کشیدگی ،سیزفائر کے بعد پاکستانی ائیرسپیس بارے بڑی خبرآگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ( پی اے اے ) نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ملک کے تمام ائیرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں سے گزارش کی ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے ایئرلائن سے رابطہ کریں۔.
واضح رہے کہ آج سہ پہر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایکس پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر رضامند ہوگئے ہیں۔
اس کے کچھ ہی دیر بعد نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے بھی اپنی ایکس پوسٹ میں جنگ بندی کی تصدیق کردی تھی۔
مزیدپڑھیں:اڑی سپلائی ڈپو کی تباہی:افواج پاکستان نے بھارتی فوج کی کمر توڑ دی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
چمن بارڈر واقعہ ،افغان دعوے بے بنیاد ہیں، ترجمان وزارت اطلاعات
اسلا م آباد(نیوزڈیسک )پاکستان نے افغانستان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چمن بارڈر واقعے سے متعلق افغان دعوے بے بنیاد ہیں۔ ترجمان وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ فائرنگ افغانستان کی جانب سے شروع کی گئی، پاکستانی فورسز نے ذمہ دارانہ جواب دیا۔ ترجمان وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز کی ذمہ دارانہ کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا، افغان حکام سے بھی مثبت رویے کی توقع ہے۔
وزارت اطلاعات نے کہا کہ چمن باڈر پر افغانستان سے کچھ عناصر نے پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی، سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر رد عمل دیتے ہوئے ذمہ دارانہ طریقے سے جواب دیا، فائرنگ افغانستان کی طرف سے شروع ہوئی۔
ترجمان وزارت اطلاعات نے کہا کہ افغانستان کی فائرنگ کا سیکیورٹی فورسز نے فوری اور ذمہ دارانہ انداز میں جواب دیا، پاکستانی فورسز کی ذمہ دارانہ کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ جنگ بندی بدستور برقرار ہے، پاکستان جاری مذاکرات کے لیے پرعزم ہے اور افغان حکام سے باہمی تعاون کی توقع رکھتا ہے۔