پاکستان اوربھارت نے فوری جنگ بندی پراتفاق کیاہے:نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاکستان اوربھارت نے فوری جنگ بندی پراتفاق کیاہے:نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت نے فوری جنگ بندی پراتفاق کیاہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستا ن نے ہمیشہ خطے میں امن اورسلامتی کے لئے کوشش کی ہے۔پاکستان نے امن کی کاوشوں میں اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت پرکبھی سمجھوتہ نہیںکیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربانی پی ٹی آئی کی پے رول پر رہائی کی درخواست آفس اعتراضات کے ساتھ واپس بانی پی ٹی آئی کی پے رول پر رہائی کی درخواست آفس اعتراضات کے ساتھ واپس بھارت اور پاکستان مکمل اور فوری جنگ بندی پر مان گئے، ٹرمپ کا اعلان پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے پرنس رحیم آغا خان کی ثالثی کی پیشکش پاکستان کا منہ توڑ جواب،بھارت ”بیک فٹ ”پر،جلد سیز فائر کا اعلان متوقع جے ڈی وینس کی بھارت میں موجودگی: حملے سے پہلے کوئی وعدہ ہوا جس سے بھارت کو حوصلہ ملا؟ چینی تجزیہ نگار کا سوال پاک فوج کا وار؛ صرف 5 گھنٹے میں بھارتی غروردفن کردیا؛ دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فوری جنگ بندی
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی بھارتی قومی سلامتی کے مشیر سے رابطہ کی تصدیق، یورپی یونین، اطالوی وزیر سے ٹیلی فونک گفتگو
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی مشیروں کے دفاتر کے درمیان رابطے ہوئے ہیں۔ برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن کام کررہی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے جو کچھ کیا ہے وہ ناقابل معافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگی اقدام کیا ہے۔ اس لیے پاکستان مناسب جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی سربراہ خارجہ امور کاجا کالس کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مشکل وقت میں یورپی یونین کی پاکستان کی حمایت اور یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے موجودہ علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے جمعرات کو اٹلی کی وزراء کونسل کے نائب صدر اور خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر انتونیو تاجانی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم نے اپنے اطالوی ہم منصب کو بین الاقوامی سرحد کے پار سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے والے سٹینڈ آف ہتھیاروں کے استعمال کے ذریعے بھارت کی جارحیت اور پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کے بارے میں بریفنگ دی۔