لاہور:پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی تناؤ کے بعد امن کی فضا کے قیام سے کھیلوں کے میدان میں بھی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے بقیہ میچز کی بحالی کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے سبب پی ایس ایل کے فائنل سمیت 8 اہم میچز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ تاہم، حالیہ جنگ بندی اور امن کی صورتحال کے بعد، پی سی بی نے لیگ کی بحالی کی کوششوں کو تیز کر لیا ہے۔

پی سی بی نے اس سلسلے میں ٹیم مالکان سے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پی سی بی اور ٹیم مالکان کے درمیان ایک اہم اجلاس جلد متوقع ہے، جس میں لاجسٹک مسائل، سیکیورٹی کے معاملات اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت جیسے اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔

ممکنہ طور پر بقیہ میچز راولپنڈی اور لاہور میں دوبارہ شیڈول کیے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاک بھارت کشیدگی میں اضافے کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز دبئی منتقل کیے گئے تھے جس کیلیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی اکثریت اس وقت متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔

اگر تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پاتے ہیں، تو وہ جلد پاکستان پہنچ کر پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کریں گے۔

اس سے نہ صرف لیگ کے دوبارہ آغاز کی راہ ہموار ہو گی، بلکہ کرکٹ کے مداحوں کو بھی انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا خوشگوار موقع ملے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم مالکان کی مشترکہ کوششوں سے امید کی جا رہی ہے کہ پی ایس ایل 2025 کے میچز دوبارہ اپنے شیڈول کے مطابق شروع ہو جائیں گے، جس سے پاکستان میں کرکٹ کے میدانوں میں رنگ دوبارہ بحال ہوں گے اور شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ کا لذت ملے گی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ایس ایل کے کے بقیہ میچز پی سی بی کے بعد

پڑھیں:

بھارت کا جنگی جنون، آئی پی ایل ملتوی ہونے کے امکانات

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی ماحول کے باعث انڈین پریمیئر لیگ ملتوی ہونے کے امکانات ہیں۔

آسٹریلین میڈیا کے مطابق آئی پی ایل میں منتخب آسٹریلین کھلاڑیوں نے گھر واپسی کا سوچنا شروع کردیا، اس حوالے سے آسٹریلین کھلاڑی واپس آسٹریلیا یا دبئی جانے کے خواہشمند ہیں۔

آئی پی ایل میں شریک آسٹریلین کھلاڑی واپسی کے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے 15 کھلاڑی اور 2 کوچز بھارت میں موجود ہیں۔ ان بڑے ناموں میں پیٹ کمنز، جسٹن لینگر اور رکی پونٹنگ شامل ہیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل کی بقیہ میچز کی بحالی کی کوششیں تیز
  • پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کہاں منعقد ہوں گے؟ تفصیل سامنے آگئی
  • پی ایس ایل کے بقیہ میچز کہاں ہوں گے؟ نام سامنے آگیا
  • پی ایس ایل ملتوی ہونے سے متعلق بھارتی میڈیا “جھوٹی خبریں” پھیلانے لگا
  • پاکستان سپر لیگ کے باقی میچ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی
  • پاکستان سپر لیگ کے بقیہ تمام میچز ملتوی، پی سی بی کا اہم اعلان
  • پاک بھارت کشیدہ صورتحال، پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ
  • پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل کے بقیہ میچز یو اے ای میں کرانے کا فیصلہ
  • بھارت کا جنگی جنون، آئی پی ایل ملتوی ہونے کے امکانات