سری لنکا میں زائرین کی بس کو حادثہ، 21 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
سری لنکا میں خوفناک حادثے کے باعث زائرین کی بس کھائی میں گرگئی جس سے21 افراد جان سے گئے۔
سری لنکا کے وسطی پہاڑی علاقے میں بدھ مت کے زائرین کو لے جانے والی بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور کئی شدید زخمی ہو گئے، بس میں 70 کے قریب مسافر سوار تھے۔
حادثہ اتوار کی صبح کوٹمالے کے قریب پیش آیا، جو دارالحکومت کولمبو سے تقریباً 140 کلومیٹر دور واقع ہے۔
سری لنکن نائب وزیر برائے ٹرانسپورٹ و ہائی ویز پراسانا گنا سینا کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔
وزیر کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے فوری طور پر امدادی کارروائیوں میں حصہ لے کر کئی جانیں بچائیں، ورنہ ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی تھی۔
زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نوشکی حادثے کا زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا، تعداد 27ہوگئی
کوئٹہ:نوشکی میں آئل ٹینکر دھماکے کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والا پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہو گیا جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 27 ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار عبدالمنان کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈے کے قریب پیٹرول سے بھرا ٹرک دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس کے باعث ایک ٹرک ڈرائیور موقع پر جاں بحق اور متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔
تیل بردار ٹرک میں آگ لگنے کے بعد لوگ آگ بھجانے میں مصروف تھے کہ ٹرک کا ایک ٹینک دھماکے سے پھٹ گیا۔