چینی صدرچین شی جن پھنگ کا دورہ روس
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
چینی صدرچین شی جن پھنگ کا دورہ روس WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ :روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی دعوت پر چین کے صدرمملکت شی جن پھنگ نے 7 سے 10 مئی تک روس کا سرکاری دورہ کیا اور ماسکو میں منعقدہ سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ کی یادگار تقریب میں شرکت کی۔
یہ صدر مملکت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شی جن پھنگ کا روس کا گیارہواں دورہ تھا۔جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ کے موقع پر شی جن پھنگ کے اس دورے سے چین – روس تعلقات کو بدلتی ہوئی عالمی صورتحال میں مستحکم فروغ حاصل ہوا ہے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرماں کی محبت دوسری جنگ عظیم کی فتح کےثمرات کا دفاع ضروری ہے ، چینی میڈیا چینی صدر نےروس کا گیارہواں کامیاب دورہ کیا ہے، چینی وزیر خارجہ چینی صدر چین – لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی برادری کے فورم کی چوتھی وزارتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے چین اور روس نے دنیا کے لئے “خصوصی ذمہ داریاں” نبھائی ہیں، چینی میڈیا چینی صدر کی سربیا ، میانمار ، کیوبا ، وینزویلا اور سلوواکیہ کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں آئی ایم ایف نے پاکستان کے اقتصادی جائزے کی منظور ی دیدی ،ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شی جن پھنگ
پڑھیں:
وزیراعظم کے دورہ امریکہ اور سعودی عرب سے پاکستان کا وقار بلند ہوا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے حالیہ دورہ امریکہ اور سعودی عرب کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کے وقار اور عالمی تشخص کے لیے نہایت اہم اور کامیاب قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے امریکہ کے دورے میں پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں اجاگر کیا اور ہر پاکستانی کی آواز کو عالمی سطح پر پہنچایا۔ سیدال خان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے متوقع ملاقات پاکستان کی خارجہ پالیسی، دفاعی تعاون اور سفارتی اعتماد کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگی۔ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ وزیراعظم نے پاک بھارت ممکنہ جنگ رکوانے پر امریکی صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ان کے بقول، بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے نے دونوں ایٹمی ممالک کو ایک دوسرے کے سامنے لاکھڑا کیا تھا، لیکن امریکہ کی مثبت سفارت کاری نے خطے کو بڑے ایٹمی بحران سے محفوظ بنایا۔(جاری ہے)
سیدال خان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب بھی کامیاب اور نتیجہ خیز رہا، جہاں حالیہ دفاعی معاہدات نے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدے خطے کی سلامتی، دہشت گردی کے خاتمے، معیشت، سرمایہ کاری اور تجارت میں نئے دور کا آغاز ثابت ہوں گے، جن کے دور رس اثرات دونوں ممالک کی معیشت اور عوامی سطح پر اعتماد کو مستحکم کریں گے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حرمین شریفین اور مقدس مقامات کا تحفظ کرنا پاکستان کے لیے نہ صرف اعزاز ہے بلکہ یہ ایک دینی فریضہ بھی ہے۔ادھر اسلام آباد میں جمعیت علمائ اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے عشائیے میں بھی سیدال خان نے شرکت کی۔ عشائیے میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی، جے یو آئی (ف) کے سینیٹرز اور دیگر اہم رہنما شریک ہوئے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی تعاون اور قومی اتفاقِ رائے کے فروغ پر گفتگو ہوئی جبکہ سعودی سفیر کی موجودگی نے دونوں برادر ملکوں کے تعلقات پر بامعنی تبادلہ خیال کا موقع فراہم کیا۔اپنے بیان کے اختتام پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حالیہ عالمی دورے پاکستان کے روشن مستقبل، علاقائی استحکام اور ترقی کے نئے دور کا پیش خیمہ ہیں۔