— فائل فوٹو 

واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے ملک میں دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

واپڈا کے ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد1لاکھ31 ہزار 100 اور اخراج 82 ہزار کیوسک ہے، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 52 ہزار 400 اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔

واپڈا کے ترجمان نے بتایا کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد1 لاکھ 43 ہزار 800 اور اخراج 1 لاکھ 14ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 33 ہزار 100اور اخراج 13ہزار 700 کیوسک ہے جبکہ  دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 44 ہزار 700 اور اخراج 44 ہزار 700 کیوسک ہے۔

واپڈا کے ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح1459.

21 فٹ ہے اور پانی کا ذخیرہ 13 لاکھ 86 ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم میں آج پانی کی سطح 1142.30 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 14 لاکھ 18 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

واپڈا کے ترجمان نے بتایا کہ چشمہ ریزر وائر میں پانی کی سطح 647.10 فٹ اور ذخیرہ 2 لاکھ17 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

واپڈا کے ترجمان کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزر وائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 30 لاکھ21 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ہے واپڈا کے ترجمان کے مقام پر پانی کی میں پانی کی اور اخراج کیوسک ہے پانی کا

پڑھیں:

جنوبی کوریا میں مردوں کی آبادی کی شرح گرنے سے فوج کی تعداد میں بڑی کمی

SEOUL:

جنوبی کوریا کی فوج کی تعداد میں گزشتہ 6 برسوں کے دوران ملک میں مردوں کی آبادی کی شرح بڑی حد تک گرنے کے نتیجے میں 20 فیصد کی کمی آگئی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن اسمبلی چو می آئی کے دفتر سے فوج میں اہلکاروں کی کمی سے متعلق تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

جنوبی کوریا کی فوج میں گزشتہ 6 برسوں کے دوران 20 فیصد کمی کے نتیجے میں اہلکاروں اور افسران کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار ہوگئی ہے کیونکہ ملک میں دنیا کی سب سے کم شرح پیدائش ہے اور اسی وجہ سے مردوں کی آبادی کی شرح میں واضح کمی آگئی ہے اور فوج میں شمولیت کے لیے درکار عمر کی حد کے حامل افراد کی کمی ہے۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ فوج میں مرد اہلکاروں کی ڈرامائی کمی کی وجہ سے افسران کی تعداد میں بھی کمی آگئی ہے اور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو دفاعی معاملات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ جنوبی کوریا کی فوج میں 2000 کے اوائل سے بتدریج کمی آئی ہے، اس وقت 6 لاکھ 90 ہزار فوجی تھے اور 2010 کی دہائی میں یہ تعداد مزید کم ہوئی اور 2019 میں فوجی اہلکاروں اور افسران کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار تک آگئی تھی۔

فوج نے بتایا کہ دفاعی امور کے لیے درکار تعداد کے مقابلے میں اس وقت 50 ہزار اہلکاروں کی کمی ہے اور 21 ہزار نان کمیشن افسران کی کمی ہے۔

دوسری جانب وزارت دفاع کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق 2022 میں جنوبی کوریا کے پڑوسی ملک شمالی کوریا میں فوج کی تعداد 12 لاکھ تھی۔

حکومتی رپورٹ کے مطابق ملک میں 2019 سے 2025 کے دوران 20 سال کی عمر کے جوانوں کی تعداد میں 30 فیصد کمی آگئی ہے اور اس وقت دو لاکھ 30 ہزار ہے، عمر کی یہ حد فوج میں شمولیت کے لیے درکار ہوتی ہے تاہم اب یہ ڈیڑھ سال ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 میں جنوبی کوریا کا دفاعی بجٹ 43.9 ارب ڈالر سے زائد ہے جو شمالی کوریا کی معیشت کے مجموعی حجم سے زیادہ ہے۔

جنوبی کوریا دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں آبادی کی عمروں میں تفاوت تیزی سے بڑھ رہا ہے اور شرح پیدائش میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو 2024 میں 0.75 تھی۔

حکومتی اندازوں کے مطابق جنوبی کوریا کی مجموعی آبادی 2020 میں 5 کروڑ 18 لاکھ تھی لیکن 2072 تک کم ہو کر 3 کروڑ 62 لاکھ تک محدود ہوجائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • علی ریاض ملک کی 405کنال اراضی 34 لاکھ 20 ہزار روپے فی کنال فروخت
  • جنوبی کوریا میں مردوں کی آبادی کی شرح گرنے سے فوج کی تعداد میں بڑی کمی
  • ملک میں آبی ذخائر مکمل بھرنے کے قریب، پانی کی دستیابی میں واضح بہتری
  • لاہور: موسلادھار بارش، چشمہ بیراج پر سیلاب، تربیلا 96، منگلہ ڈیم 63 فیصد بھر گیا
  • پانی کی سطح بلند ہونے پر تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے
  • حج درخواستوں کا پہلا مرحلہ مکمل، 71 ہزار سے زائد درخواستیں جمع
  • حج درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل، 71 ہزار سے زیادہ درخواستیں جمع
  • سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے تولہ ہوگئی
  • تربیلا ڈیم 96، منگلا 63 فیصد بھر چکا، چشمہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب
  • تربیلا ڈیم 96فیصد اور منگلا ڈیم 63فیصد بھر چکاہے: پی ڈی ایم اے