پنجاب: 24 گھنٹوں میں 1484 ٹریفک حادثات ، 12 افراد جاں بحق ،1780 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
سٹی42: پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریسکیو 1122 نے 1484 ٹریفک حادثات پر بروقت خدمات فراہم کیں، ترجمان ریسکیو کے مطابق ان حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1780 شہری زخمی ہوئے۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 1363 مرد اور 417 خواتین شامل ہیں جن میں سے 726 شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ متعدد افراد کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر
ترجمان نے بتایا کہ ان حادثات میں سب سے زیادہ تعداد موٹر سائیکلوں کی رہی جن کی تعداد 1453 رہی، جبکہ 101 رکشے اور 176 کاریں حادثات کا شکار ہوئیں۔پنجاب کے شہروں میں لاہور سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 256 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے اس کے بعد فیصل آباد میں 89 اور گوجرانوالہ میں 85 حادثات ہوئے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 256 حادثات میں 317 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 114 شدید زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 202 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
پی ٹی آئی کے چئیرمین کا آپریشن بُنیانّ مرصوص پر بیان
ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں اور ڈرائیونگ کے دوران احتیاط برتیں تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
کراچی: دو پولیس مقابلے، تین زخمیوں سمیت چار ملزمان گرفتار، اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک کالونی اور مچھر کالونی میں دو علیحدہ مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران تین زخمیوں سمیت مجموعی طور پر چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔
ایس ایچ او پاک کالونی انور علی کے مطابق، تھانہ پاک کالونی کی حدود میں واقع حافظ مل گلی گورنمنٹ اسکول کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مبینہ مقابلے کے بعد دو زخمیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت سلیمان ولد نصیب زادہ اور شعیب ولد مسکین لالہ کے نام سے ہوئی، جبکہ تیسرے ملزم کا نام لقمان ولد شمس بتایا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے تین پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بینکوں سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو نشانہ بنا کر لوٹنے میں ملوث رہے ہیں۔ ان کے خلاف مزید کرمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے، جبکہ تفتیش کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ایس ایچ او ڈاکس نند لال کے مطابق مچھر کالونی شیرازی چوک کے قریب جنگل سائیڈ میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت دل محمد عرف لنگڑا ولد نور اسلام کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس دونوں واقعات کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔