ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) ملتان میں شہید جوانوں کی ماؤں کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں اسکول آف سکلز (گلوبل ای کامرس) کے زیر اہتمام پاک فوج اور مسلح اداروں کی جانب سے مدرز ڈے کی خصوصی محفل سجائی گئی۔ نمائندہ خصوصی کے مطابق 10 مئی کو "مدرز ڈے" کے موقع پر پاک فوج اور دیگر مسلح اداروں کے شہید جوانوں کی ماؤں کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، یہ پروگرام گلوبل ای کامرس کے ادارے کے مرکزی ہال میں منعقد ہوا، جس میں سول سوسائٹی، شہید جوانوں کی ماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 تقریب کے دوران مقررین نے اپنے خطابات میں شہداء کی ماؤں کی قربانیوں، عزم اور حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا گیا، شرکاء نے زور دیا کہ شہیدوں کی مائیں پاکستان کی عظمت اور استقامت کی علامت ہیں اور ان کی عزت و تکریم قومی فرض ہے، تقریب میں موجود خواتین نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹوں کی قربانیاں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے وقف ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر گلوبل ای کامرس کے سی ای او سہیل طارق نے شہید ماؤں کو اعزازی شیلڈز پیش کیں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ شہیدوں کی ماؤں کا جذبہ اور استقامت پاکستانی قوم کی طاقت کا منبع ہے، یہ خواتین ہماری اجتماعی شناخت کا حصہ ہیں اور ان کی عزت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر شرکاء نے یک زبان ہو کر کہا کہ ایسی تقریبات نہ صرف شہدا کے خاندانوں کے حوصلے بلند کرتی ہیں بلکہ نئی نسل کو بھی قربانیوں کی اہمیت سے آگاہ کرتی ہیں، شہید خاندانوں کے ساتھ مسلسل تعاون اور ان کے اعزاز میں ایسی سرگرمیوں کو قومی یکجہتی کی علامت قرار دیا گیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شہید جوانوں کی ماؤں کے اعزاز میں

پڑھیں:

واہگہ بارڈر پر جشنِ فتح، رینجرز کے جوانوں پر پھول نچھاور، بھارت پریڈ سے بھی بھاگ گیا

لاہور:

پاکستان نے بھارت کو ایک تاریخی اورعبرت ناک شکست دے کر نہ صرف دشمن کےعزائم خاک میں ملا دیے بلکہ قوم کے حوصلے اور اتحاد کی نئی مثال قائم کر دی ہے، اس عظیم کامیابی کا جشن منانے کے لیے اتوار کو ہزاروں پاکستانی شہری واہگہ بارڈر پہنچے جہاں فضا "اللہ اکبر"، "پاک فوج زندہ باد" اور "پاکستان پائندہ باد" کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔

واہگہ بارڈر پرجمع ہونے والے شرکا میں نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی جو سبز ہلالی پرچم اٹھائے، وطن سے محبت کے جذبے سے سرشار نظر آئے، اگرچہ پاکستان اسٹیڈیم ابھی زیرتعمیر ہے اور عوام کی شرکت محدود ہوتی ہے تاہم اس روز واہگہ بارڈر پر انسانوں کا سمندر امڈ آیا، گویا پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی۔

پریڈ کے اختتام پر شہریوں نے پاکستان رینجرز پنجاب کے جانبازوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور بار بار "ہمیں تم پر ناز ہے" کے نعرے لگائے، بزرگ خواتین نے جوانوں کے ماتھے چوم کر ان کی قربانیوں اور استقامت کو خراج تحسین پیش کیا۔

لاہور کی ایک طالبہ مریم نے جذباتی انداز میں کہا کہ ہم یہاں آج بھارت کے خلاف جنگ میں فتح اور کامرانی کی خوشی منانے آئے ہیں، امید ہے کہ مودی کے دماغ پر جو جنگ کا بخار سوار تھا، وہ اب اتر گیا ہوگا۔

ایک نوجوان شہری حمزہ نے کہا کہ پاکستان کی فوج نے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کو بتا دیا ہے کہ ہم مسلمان اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے، بھارت اب پاکستان کو دوبارہ جنگ کی دھمکی دینے سے پہلے ہزار بار سوچے گا۔

ایک خاتون شہری نے پُرعزم انداز میں کہا کہ اب بھارت خواب میں بھی پاکستان کے ساتھ جنگ کا تصور نہیں کرے گا، ہماری فوج نے دشمن کو ایسا سبق سکھایا ہے جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

پریڈ کمانڈر ناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے انڈیا کے ساتھ کشیدگی شروع ہوئی، ہم ہر لمحہ یہاں تیار کھڑے تھے، ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہم مسلمان اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے، 2019 میں بھی اسی بارڈر پر ہم نے انڈیا کے کمانڈر ابھینندن کو حوالے کیا تھا، آج پھر دشمن کو ہماری طاقت کا اندازہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی لوگ رات کے وقت ہمارے لیے کھانا لے کر آتے تھے اور آج بھی یہ لوگ ہم پر پھول نہیں بلکہ اپنے دل نچھاور کر رہے ہیں، یہی محبت ہماری ہمت اور حوصلہ بڑھاتی ہے۔

رینجرز کے ایک اور جوان علی نے اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب کشیدگی شروع ہوئی اور پھر بھارت نے پہل کرتے ہوئے حملہ کیا تو میری ماں نے فون کرکے کہا تھا، بیٹا ڈرنا نہیں، وطن کی حفاظت میں اگر جان بھی قربان کرنا پڑے تو دریغ نہ کرنا، سینے پر گولی کھانا، اگر تمھاری پشت پر گولی لگی تو میں تمھیں اپنا دودھ نہیں بخشوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں اور میرے ساتھی رینجرز کے جوان شہادت کے جذبے سے سرشار ہو کر یہاں کھڑے ہیں، ہمارا عزم ہے کہ دشمن کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

واہگہ بارڈر میں اس دوران بھارتی سائیڈ پر مکمل سناٹا چھایا رہا، دشمن کا اسٹیڈیم خالی رہا، بی ایس ایف انڈیا کے جوان پریڈ میں شریک نہیں ہوئے، صرف خاموشی سے ترنگا اتارا گیا، یہ منظر خود گواہ تھا کہ بھارتی فوج اور قیادت خوف زدہ ہے اور عوام کو بھی پریڈ میں شرکت سے روک دیا گیا۔

واہگہ بارڈر اس دن ایک بار پھر اس تاریخی حقیقت کا گواہ بنا کہ جب پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہو تو کوئی دشمن میلی آنکھ سے وطن کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔

پاکستانی عوام اور رینجرز نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہماری سرزمین، ہماری غیرت اور ہماری آزادی پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں، یہ جشن صرف فتح کا نہیں بلکہ قومی وحدت، حوصلے، قربانی اور جذبۂ شہادت کا جشن تھا، ایک عہد کہ ہم زندہ قوم ہیں اور ہمیشہ سرخرو رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جوانوں کو سیلوٹ! دشمن کو بتایا پاکستان کمزور نہیں: مریم نواز
  • روس کا دورہ‘ خارجہ پالیسی سے پاکستان کے عالمی وقار میں اضافہ ہوا: یوسف رضا گیلانی
  • گورنر سندھ نے ماؤں کے عالمی دن کو شہداء اور غازیوں کی ماؤں کے نام کردیا
  • واہگہ بارڈر پر جشنِ فتح، رینجرز کے جوانوں پر پھول نچھاور، بھارت پریڈ سے بھی بھاگ گیا
  • دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان اپنی آزادی، وقار اور سالمیت پر حملہ برداشث نہیں کرے گا؛ بلال اظہر کیانی
  • ملتان، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں'' دہہ کرامت'' کے عنوان سے جشن کا اہتمام 
  • علامہ حسن ظفر نقوی کا دورہ ملتان
  • ملتان، جے ایس او کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی 
  • پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا، ترجمان پاک فوج