اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آپریشن ”بنیان مرصوص“ کی شاندار کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بھارت کے خلاف کامیابی پر جیت کا جشن منانے کیلئے لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئی، جس میں پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔دشمن کو تاریخی شکست دینے پر پوری قوم کا جذبہ دیدنی ہے، کراچی سے کشمیر تک ”پاک فوج زندہ باد“ کے نعرے بلند کئے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر پاک افواج اور قوم کے حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔پاک فوج سے یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام نے پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس کے علاوہ کندھ کوٹ، کشمور، فیصل آباد، جھنگ، گوجرانوالہ، رینالہ خورد، چنیوٹ، وہاڑی اور قصور میں پاکستان ہمیشہ زندہ باد ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، سوات، مہمند، نوشہرہ اور قلعہ بالاحصار میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
مظفر آباد میں بھی جماعت اسلامی کے زیراہتمام مظاہرہ کیا گیا جس میں شرکاءنے ” کشمیر بنے گا پاکستان“ کے نعرے لگائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور پوری قوم کے حوصلے اور وحدت کو سراہنے کیلئے منایا جا رہا ہے۔

زمین کے مدار میں 5 دہائیوں سے پھنسا سپیس کرافٹ واپس زمین پر آگرا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ملک بھر میں کامیابی پر پاک فوج

پڑھیں:

افواج کو زبردست خراج تحسین، آپریشن بنیان مرصوص کامیاب ترین: عظمیٰ بخاری 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ "آپریشن بنیان مرصوص" دنیا کی تاریخ کا کامیاب ترین آپریشن ہے، جس نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت کو دنیا کے سامنے نمایاں کر دیا۔ پاکستانی فوج نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ دنیا کی بہترین اور پروفیشنل ترین افواج میں سے ہے۔افواجِ پاکستان کے کارنامے سنہری حروف میں لکھے جائیں گے۔ بھارت نے پاکستان کے صبر کو کمزوری سمجھا، مگر ہماری پْرعزم اور ذمہ دار قیادت نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ پچھلے چار سے پانچ دنوں سے بھارت مسلسل جھوٹ اور پروپیگنڈے کے ذریعے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن پاکستانی فوج نے صرف چار گھنٹوں میں دشمن کو مؤثر جواب دے کر خاموش کر دیا۔ پاکستان نے دن کے اجالے میں بھارت کو جواب دیا، جو ہمارے اعتماد اور شفافیت کا ثبوت ہے۔ افواجِ پاکستان نے چند گھنٹوں میں بھارتی فوج اور اس کے بیانیے کو مکمل طور پر ایکسپوز کر دیا ہے۔انہوں نے پاکستانی میڈیا کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ وہ خراجِ تحسین کا مستحق ہے، کیونکہ اس نے بھارتی میڈیا کو صحافتی قواعد و ضوابط سکھا دئیے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جو بھارتی میڈیا پانچ دنوں سے جھوٹ بول رہا تھا، آج وہی میڈیا پاکستان کی برتری کو تسلیم کر رہا ہے۔ مودی کا جنگی جنون آخرکار اسی کے گلے پڑ گیا ہے، اور اب دنیا بھارت کی جنگی جارحیت اور جھوٹے پروپیگنڈے کو پہچان چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چودھری شجاعت حسین کا "آپریشن بنیان مرصوص "پر افواج پاکستان کو خراجِ تحسین
  • آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا میں پاک فوج کی دھاک بٹھا دی، حمزہ شہباز شریف
  • پنجاب اسمبلی، آپریشن "بنیان مرصوص" کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع
  • آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کو خراج تحسین
  • سرفراز بگٹی کا آپریشن بنيان مرصوص کی کامیابی پر پاک افواج کو خراج تحسین
  • آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی: وزیراعظم کا آج یوم تشکر منانے کا اعلان
  • افواج کو زبردست خراج تحسین، آپریشن بنیان مرصوص کامیاب ترین: عظمیٰ بخاری 
  • آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن، پاک فوج سے اظہار تشکر ریلیاں