پاک بھارت سیز فائر، اسکول اور تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
پاک بھارت سیز فائر، اسکول اور تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پنجاب سمیت ملک بھر کے اسکولز اور تعلیمی ادارے پیر سے معمول کے مطابق کھلیں گے، انٹرمیڈیٹ، او اور اے لیول کے امتحانات بھی مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
حکومت نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے باعث جمعہ سے اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تمام اسکولز اور تعلیمی ادارے بند رہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد مختلف تعلیمی اور امتحانی محکموں نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پیر 12 مئی سے تمام اسکولز اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کل سے مقررہ تاریخوں کے مطابق ہوں گے جبکہ او اور اے لیولز کے امتحانات کا انعقاد کل سے شیڈول کے مطابق ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح 22 مئی کو ہو گا، وزیر داخلہ جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح 22 مئی کو ہو گا، وزیر داخلہ ڈی جی آئی ایس پی آر آج 7 بجکر 15 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے بھارت کیساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کیساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر کا مطالبہ ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور بھی نہ کر پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان کا امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم بھارت سے بہت مِس کیلکولیشن ہوئی،اسکی صلاحیت ہی نہیں تھی، ناصر جنجوعہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق سیز فائر
پڑھیں:
پاک بھارت جنگ کے بعد فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع
اسلام آباد:پاک بھارت جنگ کے بعد فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع ہوگیا اور پاکستان کے تمام ایئرپورٹ پر معمول کے مطابق آپریشن بحال ہے۔
ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کی شیڈول کے مطابق روانگی اور آمد ہو رہی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے فلائٹس نے بھی پاکستان کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا جبکہ سعودی ایئرلائن کے پاکستان کے لیے آپریشن کل سے بحالی متوقع ہے۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، کراچی، پشاور اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام آپریشنز معمول کے مطابق ہیں تاہم فلائٹ آپریشن کی عارضی بندش سے کچھ پروازوں کے شیڈول متاثر ہوئے۔
مسافر ایئرپورٹ پر آنے سے قبل ایئرلائنز کی ہیلپ لائن سے اپنا وقت کنفرم کریں۔