ٹرمپ انتظامیہ پاک بھارت جنگ بندی کیلئے کیوں متحرک ہوئی؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
امریکی صحافی ایلینا ٹرینے کے مطابق امریکی نائب صدر نے جنگ بندی مذاکرات کیلئے وزیراعظم مودی کو فون کیا۔ نائب صدر جے ڈی وانس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وائٹ ہاوس چیف آف سٹاف پاک بھارت تنازع کو مانیٹر کر رہے تھے۔ صحافی کے مطابق جمعے کی صبح امریکہ کو ایک تشویشناک انٹیلی جنس اطلاع موصول ہوئی، امریکی عہدے داروں نے حساس ہونے کی وجہ سے اس انٹیلی جنس کی نوعیت نہیں بتائی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صحافی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے پس منظر میں ہونیوالی امریکی کوششوں کی تفصیل بیان کر دی تاہم ان کی بتائی گئی تفصیلات کی پاکستان یا انڈیا سے سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ پاکستان کے پرائیویٹ ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ نے امریکی صحافی ایلینا ٹرینے کے حوالے سے بتایا کہ امریکی نائب صدر نے جنگ بندی مذاکرات کیلئے وزیراعظم مودی کو فون کیا۔ نائب صدر جے ڈی وانس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وائٹ ہاوس چیف آف سٹاف پاک بھارت تنازع کو مانیٹر کر رہے تھے۔ صحافی کے مطابق جمعے کی صبح امریکہ کو ایک تشویشناک انٹیلی جنس اطلاع موصول ہوئی، امریکی عہدے داروں نے حساس ہونے کی وجہ سے اس انٹیلی جنس کی نوعیت نہیں بتائی۔
امریکی صحافی کے مطابق اس حساس انٹیلی جنس رپورٹ کی وجہ سے امریکہ نے پاک بھارت کشیدگی میں اپنی مداخلت بڑھائی۔نائب امریکی صدر جے ڈی وانس نے بھارتی وزیراعظم مودی کو فون کیا اور انہیں بتایا کہ کشیدگی جاری رہی تو ہفتے کے اختتام پر اس میں شدت آنے کا خدشہ ہے۔ امریکی نائب صدر نے مودی پر پاکستان سے براہ راست رابطہ کرنے کیلئے زور ڈالا، وانس نے مودی پر زور ڈالا کہ کشیدگی کم کرنے کے متبادل راستوں پر غور کیا جائے۔
امریکی صحافی کے مطابق وانس نے مودی کو ممکنہ متبادل راستے کی ایسی تجویز دی جو پاکستان کیلئے بھی قابل قبول ہو سکتی تھی، اس کے بعد امریکی وزیر خارجہ اور محکمہ خارجہ کے اہلکار رات بھر بھارت اور پاکستان کے حکام سے رابطے میں رہے۔صحافی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے معاہدے کا مسودہ تیار کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، ٹرمپ انتظامیہ نے دونوں فریقین کو بات چیت پر آمادہ کیا، امریکہ سمجھتا ہے کہ نائب صدر وانس کا مودی کو فون کرنا اس سارے معاملے میں اہم موڑ تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صحافی کے مطابق امریکی صحافی مودی کو فون انٹیلی جنس پاک بھارت
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف ستائیسویں آئینی ترمیم منظور کروانے کیلئے متحرک
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف سینیٹ سے ستائیسویں آئینی ترمیم منظور کروانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔
شہباز شریف نے باکو سے واپس پہنچتے ہی حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو عشائیہ پر مدعو کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج (اتوار) شام کو حکومتی و اتحادی سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ وزیراعظم حکومتی واتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو 27ویں ترمیم پر اعتماد میں لیں گے۔