آج ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک فضائیہ، بحریہ کے سینئر افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کریں گے.ڈی جی آئی ایس پی آر، پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسرا کے ہمراہ آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے۔رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج شام 7 بج کر 15 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔اہم پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کے پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی موجود ہوں گے۔پاک فوج کے افسران اپنی پریس کانفرنس میں آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے اہم تفصیلات پیش کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اہم پریس کانفرنس کریں گے ڈی جی آئی ایس پی آر کے سینئر

پڑھیں:

پاک بحریہ کے سربراہ کا دورہ بنگلہ دیش، دوطرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف 3روزہ سرکاری دورے پر اتوار کے روز بنگلہ دیش پہنچے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون، روابط اور خیرسگالی کو فروغ دینا ہے۔

ڈھاکا کے بانانی میں بنگلہ دیش نیوی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ایڈمرل نوید اشرف کا بنگلہ دیش نیوی کے سربراہ ایڈمرل ایم ناظم الحسن نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر بنگلہ دیش بحریہ کے چاق چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کا ایڈمرل اشرف نے معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے ’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

بعد ازاں دونوں بحری سربراہان نے ملاقات میں پیشہ ورانہ تعاون اور تربیتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاک بنگلہ دیش بحری تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ روابط کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے سینئر افسران، پاکستان کے ہائی کمشنر برائے بنگلہ دیش، ڈیفنس اتاشی اور بنگلہ دیش نیوی کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ایڈمرل نوید اشرف نے دورے کے دوران ڈھاکا کینٹ میں ’شکھا انِربان‘ (ابدی شعلہ) پر پھول چڑھا کر بنگلہ دیش کی جنگِ آزادی کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات کی، جبکہ اپنے قیام کے دوران وہ چیف آف ایئر اسٹاف، آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر، نیشنل ڈیفنس کالج کے کمانڈنٹ اور چٹاگرام میں بحری حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان بنگلہ دیش کو چاول برآمد کرے گا

دورے کے موقع پر پاکستان نیوی کا جہاز پی این ایس سیف (PNS SAIF) خیرسگالی مشن پر چٹاگرام بندرگاہ پر پہنچا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران، جہاز کے افسران و عملہ بنگلہ دیش نیول اکیڈمی، مختلف بحری اڈوں اور مقامی مقامات کا دورہ کریں گے، جبکہ بنگلہ دیش نیوی کے اہلکار پی این ایس سیف کا معائنہ کریں گے۔
اس تبادلے کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

ایڈمرل نوید اشرف اور پی این ایس سیف کے 12 نومبر 2025 کو بنگلہ دیش سے روانہ ہونے کا شیڈول ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان بنگلہ دیش تعلقات

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے چیئرمین محمود خان اچکزئی پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نامزد اپوزیشن لیڈرز کی پریس کانفرنس
  • آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
  • پاک بحریہ کے سربراہ کا دورہ بنگلہ دیش، دوطرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
  • مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لیے
  • چارسدہ: جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
  • لاہور: سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق اجتماع عام کے سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی ہیں
  • اجتماع عام میں نوجوانوں میں اُمید کی شمع روشن کرنے کا پلان دیں گے، حمیرا طارق
  • پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف خیرسگالی دورے پر چٹاگانگ پہنچ گیا
  • پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے