ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے ک ےجھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا علاقہ ہے۔زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کے مرکز کی گہرائی زیر زمین 200کلومیٹر تھی۔زلزلے سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پشاور سمیت مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہفتے کو 10 بج کر تین منٹ پر پشاور سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دکانوں گھروں سے باہر نکل کر کھلے مقامات کی طرف چلے گئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3۔5 ریکارڈ کی گئی۔ جس کا مرکز کوہ ہندوکش بتایا گیا ہے۔
خوش قسمتی سے زلزلے سے کی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔