بھارت جنگ میں استعمال کیے گئے پاکستانی ہتھیاروں سے ضرور حیران ہوا ہوگا:مائیکل کلارک
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے عالمی دفاعی تجزیہ پروفیسر کار مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ’کریڈیبلیٹی‘ کی جنگ تھی، پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ میں جو ہتھیار استعمال کیے، ان سے بھارت حیران ضرور ہوا ہوگا۔
اسکائی نیوز کو ایک انٹرویو کے دوران پروفیسر مائیکل کلارک نے کہا کہ پاکستان چین سے خریدے گئے ایچ کیو 9 ایئر ڈیفنس سسٹم، جے 10 سی جنگی طیارے استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جے 10 سی کے ذریعے ممکنہ طور پر بھارت کے زیر استعمال فرانسیسی لڑاکا طیارے رافیل کو گرایا گیا ہے، چین کا ایئر ڈیفنس سسٹم (جو اینٹی ایئر کرافٹ میزائلوں کو گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے) بھی پاکستان کے لیے کارآمد ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں، اور جنگ میں استعمال کیے گئے ملٹری ہارڈویئر پر حیرت ہوئی ہوگی، پاکستان کی مسلح افواج کو خطے میں کافی اثر و رسوخ حاصل ہے۔برطانوی تجزیہ کار نے مسئلہ کشمیر کو دونوں ملکوں کے مابین تنازع کی اہم وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم ’آزادی‘ کے لیے اتنا آسان نہیں ہوگا.
یاد رہے کہ مائیکل کلارک برطانیہ سے تعلق رکھنے والے تاریخ دان ہیں، جو دفاعی مطالعہ میں بھی مہارت رکھتے ہیں، وہ 2007 سے 2015 تک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر رہے۔مائیکل کلارک 2022 میں روسی حملے کے آغاز سے یوکرین میں وہ اسکائی نیوز کے سیکیورٹی اور دفاعی تجزیہ کار کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن نے ’کنگ آف پاپ‘ کی جگہ لے لی
پاپ گلوکاری کے بےتاج بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی بائیوپک ’مائیکل‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں مائیکل جیکسن کا کردار ان ہی کے 28 سالہ بھتیجے جعفر جیکسن نبھا رہے ہیں، یہ ان کی پہلی بڑی فلم ہے جبکہ فلم کی ہدایت کاری اینٹون فوکا نے کی ہے اور اسے جان لوگن نے لکھا ہے۔
فلم میں مائیکل جیکسن کی زندگی کے تمام پہلو اور ان کی سب سے قابل ذکر پرفارمنس کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے انہیں موسیقی کی دنیا کا ’آئکن‘ بنا دیا۔
View this post on InstagramA post shared by Universal Pictures India (@universalpicturesindia)
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری ہونے والے اس مختصر ٹریلر میں جعفر جیکسن پاپ آئیکون کی طرح چلتے، بات کرتے، گانا اور مون واک کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
گلوکار کی بائیوپک میں صرف ان کے موسیقی کے کیریئر میں پیش آنے والی مشکلات کو دکھایا گیا ہے، جبکہ نجی زندگی کے مختلف تنازعات اور ان پر لگنے والے الزامات کو شامل نہیں کیا گیا۔
پاپ آئیکون کی زندگی پر مبنی بائیوپک کو پہلے 3 اکتوبر 2025 کو ریلیز کیا جانا تھا، تاہم فلم تاخیر کا شکار ہونے کے بعد اب 24 اپریل 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
خیال رہے کہ جعفر جیکسن مائیکل کے بڑے بھائی جرمین جیکسن کے بیٹے ہیں، جو ایک گلوکار اور پروڈیوسر بھی ہیں۔