بھارت میں تباہی مچانے والا پاکستان کا فتح میزائل
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
فتح میزائل نے بھارت میں تباہی مچا دی، اس تباہی میں متعدد ہوائی اڈے، میزائل سسٹمز، جن میں براہموس سپر سانک کے ذخیرے بھی شامل ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فتح میزائل سسٹم 100، 120 اور 400 کلومیٹر تک فتح، فتح اول اور فتح دوم کی صورت پاکستان آرمی کے پاس موجود ہے۔
یہ میزائل انرشیل نیویگیشن سسٹم اور گلوبل سیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے اور دشمن کے علاقے تک کسی بھی بلیسٹک میزائل دفاعی نظام کو دھوکا دیتے ہوئے پوری قوت کے ساتھ اپنے اہداف کو تیر بہ ہدف نشانہ بنانے کی بہترین صلاحیتوں کا حامل ہے۔
میزائل لانچنگ ٹرک کے ذریعے اپنے مختص مقام تک لے جایا جاتا ہے اور 2، 4، اور 8 لانچنگ ٹیوبز سے فائر کیے جاتے ہیں۔
فتح میزائل سسٹم کو مخصوص طور پر دشمن کی فوج کی نقل و حرکت روکنے، توپ خانے کو ختم کرنے یا انتہائی اہمیت کے حامل تکنیکی اہداف کو نیست و نابود کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فتح میزائل
پڑھیں:
ملک میں بسنے والا ہر شہری خواہ کسی بھی مذہب سے ہو، برابر کا پاکستانی ہے، وزیر داخلہ
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ملک میں بسنے والا ہر شہری خواہ کسی بھی مذہب سے ہو، برابر کا پاکستانی ہے۔
اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دین اسلام کے سنہری اصولوں عدل، مساوات اور رواداری پر قائم ہوا اور انہی بنیادوں پر ہمیشہ قائم رہے گا۔ پاکستان اقلیتوں کے جان و مال، عقیدے اور عبادت کی آزادی کو آئینی ذمہ داری ہی نہیں، ریاستی پہچان سمجھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دین اسلام جبر کی ممانعت، عقیدے کی آزادی اور انسانیت کا احترام درس دیتا ہے اور یہی تعلیمات اقلیتوں کے تحفظ کی بنیاد ہیں۔ قائداعظم نے 11 اگست 1947 کے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان کا ہر فرد مساوی حیثیت رکھتا ہے، آئینِ پاکستان اقلیتوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی تمام اقلیتیں عزت، مساوات اور شراکت کے ساتھ قومی ترقی میں شریک اور قابل فخر ساتھی ہیں۔ اقلیتوں نے تعلیم، صحت، دفاع اور سیاست سمیت ہر شعبے میں مثالی خدمات انجام دی ہیں جو قابل تحسین ہے۔ اقلیتوں کا کردار پاکستان کے قومی ورثے کا درخشاں باب ہے۔
انہوں نے کہا کہ حب الوطنی، خدمت اور کردار ہی قومی شناخت کے معیار ہیں، پاکستان اور پاکستانی امتیاز کے قائل نہیں۔ ریاست ہمیشہ اقلیتوں کے جان و مال اور مقدس مقامات کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے، عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش ہو یا تقریبات کی سیکیورٹی، ریاست اپنی ہمیشہ ذمہ داری نبھاتی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ جنگی حالات میں بھی کرتارپور راہداری اور ننکانہ صاحب کو کھلا اور محفوظ رکھنا، پاکستان کے امن، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا عملی ثبوت ہے۔ پاکستان اقلیتوں کو ان کا پورا حق دیتا ہے کیونکہ وہ ریاست کے برابر کے وارث ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری پالیسی، نیت اور عمل ایک ہیں، اقلیتوں کے تحفظ، آزادی اور شراکت داری پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ اقلیتوں کے قومی دن پر بحیثیت قوم اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کےعزم کا اعادہ کرتے ہیں۔