یورپ کی ڈیفنس تجزیاتی ویب سائٹ نے کہا ہے کہ بھارت کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاکستان بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔

’بلغاریہ ملٹری ریویو‘ کے مطابق پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کو تباہ کیا، جو سب سے زیادہ ہائی پروفائل واقعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں ہزیمت آمیز شکست کے بعد مذاکرات پر آمادہ بھارت جنگ بندی شرائط سے پیچھے ہٹنے لگا

ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ پاکستان نے انتہائی اہم ایئربیس پر روسی سسٹم کو تباہ کیا، جس کے بعد بھارت کا دفاع کمزور پڑ گیا۔ پاکستان کی جانب سے ہائپر سونک جے ایف 17 تھنڈر میں لگانے کے بعد پاک فضائیہ کی صلاحیت بہت بڑھ گئی ہے۔

بلغاریہ ملٹری ریویو کے مطابق یہ بھی ممکن ہے پاکستان کی جانب سے چین کے ہائپر سونک میزائلوں کا مقامی ماڈل تیار کیا گیا ہو، بھارت کے ایس 400 سسٹم کی تباہی کے بھارت کی دفاعی حکمت عملی پر دوررس نتائج ہوں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے اندر جاکر کارروائی کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ گھس کر کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے بھارت میں گھس کر کارروائی کی، اور اس دوران جہاں دیگر ملٹری تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا وہیں بھارتی کے اینٹی ایئر کرافٹ ایس 400 کو بھی تباہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں آپریشن’بُنيَان مَرصُوص‘کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن، مٹھائیاں تقسیم

پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن کو ’بُنيَان مَرصُوص‘کا نام دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آپریشن بنیان مرصوص ایس 400 اینٹی ایئرکرافٹ پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص ایس 400 اینٹی ایئرکرافٹ پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ وی نیوز پاکستان نے بھارت جنگ کے اینٹی بھارت کے

پڑھیں:

میو ہسپتال سے نامعلوم خاتون 2 روز کی بچی اغوا کرکے فرار 

لاہور (نامہ نگار) میو ہسپتال سے نامعلوم خاتون دو دن کی نومولود بچی کو اغوا کرکے فرار ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ بچی کے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کیلئے اسکا والد قاسم اور والدہ اسے میو ہسپتال لیکر آئے تھے۔ خاتون والدین کو چکمہ دیکر ان کی دو روز کی بیٹی اغوا کر کے فرار ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی آپریشن سٹی ڈویژن احمد بلال اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے اغوا کار خاتون کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میو ہسپتال سے نامعلوم خاتون 2 روز کی بچی اغوا کرکے فرار 
  • ماحولیاتی تباہی کا بوجھ ہم اٹھا رہے ہیں، قصور بڑے ممالک کا ہے:وزیراعظم شہباز شریف  
  • ماحولیاتی تباہی کا بوجھ ہم اٹھا رہے ہیں، قصور بڑے ممالک کا ہے، شہبازشریف
  • ماحولیاتی تباہی کا بوجھ ہم اٹھا رہے ہیں، قصور بڑے ممالک کا ہے، شہباز شریف
  • کراچی میں گاڑیوں کی عمر کی حد مقرر، ہیوی ٹرانسپورٹ پر ٹریکنگ سسٹم لازمی
  • محکمہ ورکس اینڈ سروسز ،کوسٹل ہائی وے ڈویژن کے 7 ارب کے منصوبے میں مبینہ کرپشن
  • پاکستان ریلوے کا سی این آئی سی سے ٹکٹ خریداری اور ویریفکیشن سسٹم متعارف کرانے پر غور
  • فتنہ الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب، آبادی کو ڈھال بنا کر تباہی کا کھیل جاری
  • پاکستان کا آئی ٹی سسٹم مومینٹم پکڑ رہا ہے: شزا فاطمہ
  • بھارت نواز فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب، شہری آبادی کو ڈھال بنا کر تباہی کا کھیل جاری