لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)افغانستان نے پاکستان سے درآمد کیے گئے 15 ٹن لیموں کینکر بیماری سے متاثرہ اور ناقابل استعمال ہونے کی وجہ سے واپس بھیج دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے افغان میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ صوبائی ڈائریکٹر زراعت مولوی ولی محسن نے تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ اسلامی امارت کے ضوابط کے تحت صرف معیاری اور صحت مند پھل و سبزیاں ہی درآمد کی جائیں تاکہ صارفین اور مارکیٹ دونوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق ننگرہار کے محکمہ زراعت، آبپاشی اور لائیو سٹاک کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لیموں کیڑوں سے متاثر تھے اور انہیں قرنطینہ انتظامیہ نے واپس پاکستان بھیجا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مذکورہ محکمے کی جانب سے اس سے قبل بھی کئی بار طورخم پر اس طرح کا غیر معیاری سامان پاکستان کو واپس کیا جا چکا ہے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

بابا گرونانک سالگرہ تقریبات: بھارتی الزامات مسترد، نامکمل کاغذات پر چند افراد واپس بھیجے، پاکستان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  پاکستان نے ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کے بھارتی الزامات مسترد کر دیئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں یہ معاملہ مکمل طور پر انتظامی نوعیت کا تھا پاکستان ہائی کمشن نئی دلی نے بابا گرونانک کی سالگرہ  تقریبات کیلئے 2400 سے زائد ویزے جاری کئے چار نومبر کو 1932 یاتری اٹاری میں داخل ہوئے بھارتی حکام نے تقریباً 300 ویزہ ہولڈرز کو سرحد پار کرنے سے روکا پاکستانی امیگریشن کا عمل مکمل طور پر منظم، شفاف اور  بلا رکاوٹ رہا چند افراد کے کاغذات نامکمل تھے جنہیں واپس جانے کا کہا گیا داخلے سے انکار مذہبی بنیادوں پر نہیں کیا گیا پاکستان ہمیشہ تمام مذاہب کے یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ معاملے کو مذہبی یا سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے بھارتی حکومت اور میڈیا کا متعصبانہ رویہ قابل افسوس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین کی ایک اور کامیابی، کیریئر راکٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا
  • 27ویں ترمیم، شہبازشریف نے وزیراعظم  کے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت کردی
  • افغان طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں اور بدانتظامی سے افغانستان شدید گراوٹ سے دو چار
  • شام‘ سرکاری ملازمین سے مہنگی گاڑیاں واپس لے لی گئیں
  • اوورسیز پاکستانیوں نے 3.4 ارب ڈالر پاکستان بھیج دیے
  • اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ 3.4 ارب ڈالر پاکستان بھیج دیئے
  • اوورسیز پاکستانیوں نے 3.4 ارب ڈالر پاکستان بھیج دیے، 11.9 فیصد اضافے پر وزیراعظم کا اظہار تشکر
  • افغانستان بدستور افیون پیداوار کا بڑا مرکز، 2025 میں 20 فیصد کمی رپورٹ
  • بابا گرونانک سالگرہ تقریبات: بھارتی الزامات مسترد، نامکمل کاغذات پر چند افراد واپس بھیجے، پاکستان
  • قصور، بیماری اور معاشی تنگی کے شکار شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی