’’ٹرمپ آپ کا ابا ہوگا‘‘پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل ڈاکٹر فضہ خان کا پروگرام چھوڑ کر چلے گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل ’’ٹرمپ کو ابا‘‘کہنے پر ڈاکٹر فضہ خان کا پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل نے نجی ٹی وی کے پروگرام ’’درپردہ ‘‘میں شرکت کی ۔
ثنااللہ مستی خیل نے کہاکہ ڈونلڈٹرمپ کون ہے؟ہم ٹرمپ کو کیا سمجھتے ہیں،ٹرمپ کیا ہے جی۔
پروگرام کی میزبان ڈاکٹر فضہ خان نے کہاکہ ٹرمپ کو آپ ابا جی سمجھتے تھے،کہتے تھے ٹرمپ آئے گا تو اڈیالہ جیل کے دروازے کھلوائے گا اور عمران خان کو رہا کروائے گا،جب وہ مکر گیا آزاد کروانے سے یا اس نے آزاد نہیں کروایا،تو آپ نے کہاکہ کیا کر سکتے ہیں۔
بھارتی کرکٹر یش دیال پر خاتون سے زیادتی کاالزام، پابندی لگ گئی
ثنا اللہ مستی خیل نے کہاکہ ہمار اٹرمپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ڈاکٹر فضہ خان نے کہاکہ کیا آپ ٹرمپ کو ابا جی نہیں سمجھتے تھے؟آپ نے یہ پوچھا توسوری مجھے یہ پوچھنا پڑا۔
ثنااللہ مستی خیل نے کہاکہ ڈاکٹر صاحبہ میں یہ اعتراض کرتا ہوں آپ الفاظ واپس لیں،ڈاکٹر فضہ خان نے کہاکہ آپ نے کہاکہ ٹرمپ کو ہم کیا سمجھتے ہیں،امریکی صدر ہیں۔
ثنا اللہ مستی خیل نے کہاکہ آپ اپنے الفاظ درست کریں،ڈاکٹر فضہ خان نے کہا کیا؟ثنااللہ مستی خیل نے کہاکہ آپ ابا کس کو بول رہی ہیں؟
ڈاکٹر فضہ نے کہاکہ تو کیا آپ لوگوں نے ٹرمپ سے امیدیں نہیں لگائی ہوئی تھیں،ثنا اللہ مستی خیل نے کہاکہ ٹرمپ آپ کا ابا ہوگا۔
ایکواڈور میں نائٹ کلب میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک
فضہ خان نے کہاکہ میں پی ٹی آئی کے حوالے سے بات کررہی ہوں،اسمبلی میں کھڑے ہو کر جوالفاظ بولے جارہے ہوتے ہیں وہ۔
????میڈیا اسکرین پر آج ایک اور کہانی، ڈاکٹر فضا نے کہا ٹرمپ آپ کا ابا ہے، ثنا اللہ مستی خیل نے جواباً کہا ابا تمہارا ہوگا، پھر شو سے چلے گئے۔۔۔!!!pic.
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ثنا اللہ مستی خیل نے ڈاکٹر فضہ خان نے فضہ خان نے کہاکہ ٹرمپ کو
پڑھیں:
پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان نے پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنز کی سیٹیں بک کرالیں
اسلام آباد : پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان نے اسلام آباد پہنچنے کے لئے پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنز میں پروازوں کی سیٹیں بک کرالیں۔ تفصیلات کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے کے پیشِ نظر قومی اسمبلی کے ارکان کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان نے پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنز میں پروازوں کی سیٹیں بک کرالیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے بھی مختلف ایئرلائنز میں اپنی بکنگ کرائی ہے۔ کچھ ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز آج رات تک اسلام آباد پہنچنے کی توقع ہے، جبکہ متعدد کی پروازیں کل کے لیے مقرر ہیں۔ علاوہ ازیں، پیپلز پارٹی کے بیرون ملک موجود ارکان کو بھی فوری وطن واپسی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ خیال رہے پارلیمنٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر حکومت کو قومی اسمبلی میں 237 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں ن لیگی ارکان کی تعداد 125، پیپلز پارٹی کے 74 ارکان ہیں، حکومت کو قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کے لیے 237 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ حکومت کو آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے 224 ووٹ درکار ہیں، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) 22، پاکستان مسلم لیگ (ق) 5، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے 4 ارکان حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں۔ ضیا لیگ، نیشنل پارٹی، باپ پارٹی کا ایک ایک رکن، 4 آزاد ارکان بھی حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں، قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی تعداد 89 ہے۔ سینیٹ میں حکمران اتحاد کے اراکین 61 اپوزیشن اراکین کی تعداد 35 ہے، سینیٹ میں دو تہائی اکثریت کے لیے 64 اراکین کی ضرورت ہے۔