WE News:
2025-08-11@09:27:32 GMT

پاکستان کے 79ویں یوم آزادی پر جواد احمد کا ملی نغمہ جاری

اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT

پاکستان کے 79ویں یوم آزادی پر جواد احمد کا ملی نغمہ جاری

پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر معروف گلوکار جواد احمد نے ایک خصوصی ملی نغمہ پیش کیا ہے جس کے بول قومی ترانے “پاک سر زمین شاد باد” کی پہلی سطر سے ماخوذ ہیں۔

یہ نغمہ پاکستانی قوم کی بہادری، محنت اور حوصلے کی عکاسی کرتا ہے اور معرکہ حق میں حاصل کی گئی تاریخی فتح کو قومی اتحاد کی روشن مثال قرار دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: یومِ آزادی پر حسنین علی پراچہ کا نیا ملی نغمہ ’اے میرے وطن‘ جاری

نغمے میں وطن کے محافظوں کو شیر اور شاہین سے تشبیہ دی گئی ہے جبکہ ہر مصرعے میں حب الوطنی اور وطن سے گہری محبت کا پیغام شامل ہے۔

یہ ملی نغمہ ہر پاکستانی کے دل میں جذبہ حب الوطنی کو جلا بخشتا ہے اور قومی اتحاد کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

"پاک سر زمین شاد باد" پاکستان ملی نغمہ یومِ آزادی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک سر زمین شاد باد پاکستان ملی نغمہ یوم آزادی ملی نغمہ

پڑھیں:

کراچی جشنِ آزادی کا ریکارڈ توڑتا ہے، مگر شہریوں کو مکمل آزادی سے جینے کا حق دیا جائے، فاروق ستار

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پورے ملک میں اس وقت سب سے زیادہ جوش و جذبہ ایم کیو ایم پاکستان کے تحت نظر آ رہا ہے، ہمارے بڑوں نے یہ ملک بنایا، اب ہمیں اسے بچانے کی قربانیاں دینی ہیں، افواجِ پاکستان نے ہمیشہ دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی، ہم جشنِ آزادی مناکر دشمن کے 14 طبق روشن کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4B میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے "معرکہ حق" کے عنوان سے ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار اور رکن سندھ اسمبلی عبداللہ شیخ نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سرجانی ٹاؤن و یوسی کارکنان کے ساتھ علاقے کے بزرگ، نوجوان، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ فضاء قومی نغموں، جھنڈوں اور آتش بازی سے گونج اٹھی اور ہر چہرے پر وطن سے محبت کا جذبہ عیاں تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی وہ واحد شہر ہے جو ہر سال جشنِ آزادی منانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑتا ہے، افسوس کہ اسی شہر کو مکمل آزادی سے جینے کا حق نہیں دیا جا رہا، اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک کا خاتمہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں اس وقت سب سے زیادہ جوش و جذبہ ایم کیو ایم پاکستان کے تحت نظر آرہا ہے، ہمارے بڑوں نے یہ ملک بنایا، اب ہمیں اسے بچانے کی قربانیاں دینی ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے "معرکہ حق" کی کامیابی کو حب الوطنی کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی، ہم جشنِ آزادی مناکر دشمن کے 14 طبق روشن کریں گے، انشا اللہ جلد کراچی کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق میسر آئیں گے۔ اس موقع پر ایم پی اے عبداللہ شیخ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا ایم کیو ایم پاکستان نہ صرف عوامی امنگوں کی ترجمان ہے بلکہ قومی جذبے کی علمبردار بھی ہے، سرجانی ٹاؤن کے عوام نے آج جس جوش و ولولے سے شرکت کی، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کا ہر شہری پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ تقریب کے اختتام پر آتش بازی، ملی نغموں، اور پرچم کشائی کے خوبصورت مناظر نے فضا کو جشنِ آزادی کی اصل روح سے منور کر دیا۔ پروگرام میں سرجانی ٹاؤن کے ذمہ داران و کارکنان سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ ’’مل کر کہو، بلند آواز۔۔۔ پاک سر زمین شاد باد‘‘ جاری کر دیا
  • پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی پر جواد احمد کی آواز میں ملی نغمہ جاری
  • یوم آزادی کے موقع پر جواد احمد کی سُریلی آواز میں ملی نغمہ جاری
  • اقلیتوں کا قومی دن، قائداعظم کے وژن پر عملدرآمد پیپلز پارٹی کا تاریخی عزم ہے، مخدوم احمد محمود
  • معرکہ حق یوم آزادی، قومی ترقی میں ہیروز آف پاکستان کی روشن داستانیں
  • کراچی جشنِ آزادی کا ریکارڈ توڑتا ہے، مگر شہریوں کو مکمل آزادی سے جینے کا حق دیا جائے، فاروق ستار
  • یومِ آزادی پر حسنین علی پراچہ کا نیا ملی نغمہ ’اے میرے وطن‘ جاری
  • پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملی نغمہ کا پرومو جاری
  • قوم یوم آزادی جوش و خروش سے منائے، چوہدری شجاعت حسین کی اپیل