پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے انڈیا کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستانی افواج نے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا۔
اتوار کو پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے سینیئر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی تفصیلات اور نتائج سے آگاہ کیا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

جنگ بندی کا آغاز، اسرائیل جارحیت روک دے تو ہم بھی جواب نہیں دینگے: ایران

ماسکو (ویب ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی اعلامیہ پر ردعمل میں کہا ہے کہ اسرائیل جارحیت روک دے تو کوئی کارروائی نہیں کریں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل اپنی غیر قانونی جارحیت بند کر دیتا ہے تو ایران کا اس کے بعد اپنا ردعمل جاری رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

عراقچی نے کہا کہ اسرائیل کو مقامی وقت کے مطابق صبح چار بجے تک اپنی کارروائیاں روک دینی چاہیں، ایران نے بارہا واضح کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ شروع کی ہے، ہم نے نہیں۔

انھوں نے کہا کہ ابھی تک جنگ بندی یا فوجی کارروائیوں کے خاتمے پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے، فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے بارے میں حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

عباس عراقچی نے واضح نے کیا کہ ایرانی افواج نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف کارروائیاں مقامی وقت کے مطابق چار بجے تک ایرانی حملے جاری رکھی ہیں، آپریشنز کامیابی سے مکمل کیے، اس کے بعد اسرائیل حملہ نہ کرے تو ہم بھی جواب نہیں دیں گے۔

انہوں نے ایرانی افواج کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی افواج ہر حملے کا جواب دینے کے لیے خون کے آخری قطرے تک تیار ہیں ، جارحیت کے خلاف ہماری افواج آخری لمحے تک سرگرم ہیں، ایرانی قوم اپنی افواج کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے صبح چھ بجے حملے روک دیے ہیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے ملاقات پر ٹیکس لگادیں، پورا پاکستان آئے گا، بجٹ خسارہ پورا ہو جائیگا، اقبال آفریدی
  • عمران خان سے ملاقات پر ٹیکس لگادیں، سارا بجٹ خسارہ پورا ہو جائے گا.رکن قومی اسمبلی کی تجویز
  • فیلڈ مارشل سید عاصم مُنیر کی نئے رینک کے ساتھ آفیشل تصویر جاری
  • پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے، ریکو ڈک منصوبہ عالمی سطح پر توانائی اور معدنیات کی ضروریات پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا ویبینار سے خطاب
  • عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈگورننس کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا‘ مریم نواز
  • خلیجی ممالک کے لیے پی آئی اے کا آپریشن بحال، قطر ایئرویز کی پروازیں منسوخ
  • جنگ بندی کے باوجود ایرانی افواج ہائی الرٹ
  • آپریشن بنیان مرصوص ایک تاریخی فتح سے ہمکنار ہوا، کور کمانڈر لاہور
  • جنگ بندی کا آغاز، اسرائیل جارحیت روک دے تو ہم بھی جواب نہیں دینگے: ایران
  • خلیجی بحران کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن بحال، 32 پروازیں بھی منسوخ